لاہور(مانیٹرنگ+ این این آئی)پی پی 84 میں پیپلزپارٹی کے امیدوار کو 229 پولنگ اسٹیشنز سے صرف 235 ووٹ ملے، جبکہ پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے پی پی 84 میں اپنے امیدوار کو پی ڈی ایم فیصلے کے مطابق (ن) لیگ کے حق میں دستبردار ہونے کا کہہ دیا تھا اور ڈسکہ اور وزیرآباد میں بروقت کاغذات نامزدگی
واپس لے لئے گئے تھے لیکن خوشاب میں ایسا نہیں ہوسکا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ میں نے بطور صدر پیپلزپارٹی سنٹرل پنجاب پریس کانفرنس اور پارٹی میٹنگز میں بھی یہ کہا تھا۔ پیپلزپارٹی نے پی پی 84 میں کوئی انتخابی مہم نہیں چلائی بلکہ (ن) لیگ کے امیدوار کو سپورٹ کیامگرخوشاب کے انتخابی نتائج کو جس طرح بیان کیا جارہا ہے وہ ٹھیک نہیں۔