بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

شکست ہوئی تو ہزار بار تسلیم کروں گا ، جا کر ہار پہنا ئوں گا،یہ کیا ہٹلر کا جرمنی ہے؟ مفتاح اسماعیل کی پیپلزپارٹی پر شدید تنقید

datetime 6  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی ( آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا کہ حلقہ این اے 249کے ضمنی انتخاب کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے عمل کامیں اکیلا بائیکاٹ نہیں کر رہا ، باقی جماعتیں بھی باہر نکل کر آگئی ہیں ،صرف پاکستان پیپلزپارٹی آر او کے پاس بیٹھی ہے، یہ کیا ہٹلر کا جرمنی ہے؟ ہم الیکشن کمیشن میں جائیں گے۔۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ جو فارم 45ملے تھے ان میں سے 167پر دستخط نہیں تھے ،صبح بھی ریٹرننگ آفیسر ( آر او)نے کہا کہ فارم 46نہیں دیں گے ، غیر استعمال شدہ بیلٹ گننے

نہیں دیے جا رہے ، آر او کہہ رہا ہے کہ صرف فارم 45کی بنیاد پر گنتی کر لیں۔جب پہلا بیگ کھلا تو سیل نہیں تھا،ہمیں کہا گیا کہ سیل گر گئی ہو گی۔ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اگر شکست ہوئی تو ہزار بار تسلیم کروں گا ، جا کر ہار پہنا ئوں گا۔ الیکشن کمیشن کے پاس جائیں گے، کہیں گے کہ دوبارہ گنتی پر جو مذاق ہو رہا ہے اسے رکوائیں۔انہوں نے کہا کہ ووٹ کی عزت کی بات کر رہے ہیں تو ووٹ گننا لازمی ہے، میری شکایت آر او سے ہے، پیپلز پارٹی سے نہیں، آر او نے کہا کہ فارم 46 نہیں دیں گے جو خلافِ قانون بات ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…