منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

سپریم کورٹ نے کورٹ مارشل کیخلاف سابق لیفٹیننٹ کی اپیل پر تہلکہ خیز فیصلہ سنا دیا

datetime 6  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)سپریم کورٹ نے کورٹ مارشل کیخلاف سابق آرمی افسر کی درخواست مسترد کر دی۔ کیس کی سماعت جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔دوران سماعت وکیل درخواست گزار نے دلائل دئیے کہ میرے موکل کا کورٹ مارشل بنتا ہی نہیں،میرا موکل چھٹیوں پر تھا جب بچی کا قتل ہوا، ہمارا مقدمہ سول عدالت میں چلنا چاہیے تھا۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے اس موقع پر عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار کو آرمی رولز کے تحت عمر قید کی سزا دی گئی،سزا دیتے وقت تمام شواہد اور حقائق کو مدنظر رکھا گیا۔عدالت عظمیٰ نے اس موقع پر قرار دیا کہ آرمی ایکٹ کے مطابق یہ کیس کورٹ مارشل کا ہی بنتا ہے، عدالت نے کورٹ مارشل کیخلاف سابق لیفٹیننٹ عاصم بشیر کی اپیل مسترد کر دی۔یاد رہے سابق لیفٹیننٹ عاصم بشیر بہاولپور کینٹ میں تعینات تھے،2011 میں والدہ کی بھتیجی کے قتل کے جرم میں عاصم بشیر کو عمر قید کی سزا دی گئی تھی۔علاوہ ازیں سپریم کورٹ میں وزیر اعلیٰ کے پی کے کی جانب سے جاری ترقیاتی فنڈز سے متعلق معاملہ کی سماعت کے موقع پر عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس جاری کرکے سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی ہے۔کیس کی سماعت جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔دوران سماعت جسٹس یحییٰ آفریدی نے ریمارکس دئیے کہ کیا یہ رمضان میں سننے کے لیے سریس کیس نہیں؟درخواست گزار رکن کے

پی کے اسمبلی خوش دل خان نے موقف اپنایا کہ عدالت کے حکم پر ترقیاتی فنڈز سے متعلق اضافی دستاویزات جمع کرادی ہیں، باقی عدالت سماعت سے متعلق جو مناسب سمجھے حکم جاری کر دے۔عدالت عظمیٰ نے ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے معاملہ کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی ہے۔معاملہ میں رکن کے پی کے اسمبلی خوش دل خان نے غیر جانبداری سے فنڈز کی تقسیم کے خلاف درخواست دائر کر رکھی ہے۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…