بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

وفاقی کابینہ نے لاک ڈاون پر عملدرآمد کے کے سول انتظامیہ کے ساتھ پاک فوج کی تعیناتی کی منظوری دیدی

datetime 4  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن )  وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے  کہ ناموس رسالت کے قانون پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ہم کسی کے دبائو میں فیصلے نہیں کرتے، حکومت اپنے طور پر معاملات کو دیکھ رہی ہے، وزراء   اس معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے احتیاط کریں۔   وزیراعظم  نے ان خیالات کا اظہار    وفاقی کابینہ   اجلاس  کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔  ذرائع کے مطابق منگل کو

ہونیوالے  کابینہ  اجلاس میں  یورپی پارلیمنٹ کی قرارداد سے متعلق کابینہ ارکان  نے گفتگو کی۔   علی محمد خان نے  کہا کہ یورپی پارلیمنٹ کی قرارداد کا سخت جواب دیا جانا چاہیئے،  جس پر وزیراعظم نے جو اب دیتے ہو ئے کہا کہ ناموس رسالت کے قانون پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ہم کسی کے دبائو میں فیصلے نہیں کرتے، ناموس رسالت ہر مسلمان کے لیے سب سے بڑھ کر ہے،حکومت اپنے طور پر معاملات کو دیکھ رہی ہے، وزیراعظم نے تنبیہ کر تے ہو ئے کہا کہ وزراء   اس معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے احتیاط کریں۔  کابینہ اجلاس میں مشیر تجارت رزاق دائود  نے عیدالفطر کی 6 چھٹیاں دینے پر اعتراض کر تے ہو ئے کہا کہ عیدالفطر کی تین چھٹیاں دینی چاہئیں۔چھ چھٹیاں ہونے سے ایکسپورٹرز کو مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔ عبدالرزق دا ئود کے خدشات کو دور کر نے کیلئے وزیراعظم   نے  عید کی چھٹیوں کے دوران ایکسپورٹرز کے مسائل حل کرنے کی ہدایت کی ۔ ذرائع کے مطابق  وفاقی کابینہ نے ہیوی انڈسٹری ٹیکسلا میں ممبر پروڈکشن کی تقرری  اور یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کی 100 سال مکمل ہونے پر یادگاری سکہ جاری کرنے کی منظوری دیدی۔   کابینہ کو کورونا کیسز کی  صورتحال ایس او پیز پر عمل درآمد اور علاج معالجہ پر بریفنگ دی گئی ۔ کابینہ نے ہیوی انڈسٹری ٹیکسلا میں ممبر پروڈکشن کی تقرری کی منظوری  دی ۔  اجلاس میں یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کی 100 سال مکمل ہونے پر یادگاری سکہ جاری کرنے کی منظوری  دی گئی ۔ اجلاس میں ملکی اقتصادی صورتحال بارے قومی پالیسی واضع کرنے کی منظوری دی گئی ۔ کابینہ اجلاس میں عید الفطر پر قیدیوں کی سزاوں میں خصوصی کمی کی منظوری بھی دی گئی ۔ کابینہ نے  لاک ڈاون پر عملدرآمد کے کے سول انتظامیہ کے ساتھ پاک فوج کی تعیناتی کی منظوری دی وفاقی کابینہ پاکستان ریلویز کے ساتھ پبلک پرائیویٹ اشتراک کی بھی  منظوری  دی۔ کابینہ نے  پاکستان ریلوے میں ریل کاپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کنسٹرکشن کی تعیناتی کی منظوری  دی ۔ اجلاس میں نیشنل بنک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تعیناتی کی منظوری دی گئی ۔  کابینہ نے کراچی پورٹ ٹرسٹ کے بورڈ آف ٹرسٹیز کی تشکیل نو کی منظوری دی ۔  اجلاس میں سعودی پاکستان سپریم کونسل کی تشکیل کیلئے معاہدہ کرنے کی منظوری دی گئی ۔ ماحولیات کے شعبہ میں سعودی عرب کے ساتھ تعاون کیلئے ایم او یو کی منظوری دی گئی ۔



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…