اسلام آباد (این این آئی)مفتی منیب الرحمن نے صدقہ فطر اور فدیے سے متعلق بیان جاری کردیا۔مفتی منیب الرحمن کے مطابق فطرے اور فدیے کی کم از کم رقم 140 روپے فی کس ہے۔انہوں نے کہا کہ اہل ثروت اپنے مالی معیار کے مطابق فطرہ و فدیہ ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ جو کے نصاب سے 320 روپے اور کھجور کے نصاب سے 960 روپے صدقہ فطر بنتا ہے۔مفتی منیب نے کہا کہ کشمش کے نصاب سے فطرہ و فدیہ 1920 روپے بنتا ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں