منگل‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2025 

این اے 249: مفتاح اسماعیل کی درخواست منظور، پورے حلقے میں دوبارہ گنتی کا حکم‎

datetime 4  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)الیکشن کمیشن نے این اے 249 کے ضمنی الیکشن میں دوبارہ گنتی کی مفتاح اسماعیل کی درخواست منظور کرتے ہوئے پورے حلقے میں دوبارہ گنتی کا حکم دیا ہے۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں چار رکنی بینچ نے مفتاح اسماعیل کی دوبارہ گنتی کی درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں پیپلز پارٹی کی طرف سے

لطیف کھوسہ اور (ن) لیگ کی طرف سے سلمان اکرم راجہ نے دلائل دیے۔واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ نواز کے امیدوار مفتاح اسماعیل نے کراچی کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 249 کے انتخابی نتائج کو چیلنج کیا تھا ،حلقہ این اے 249 کے ریٹرننگ آفیسر کو تحریری درخواست دے دی ہے،مفتاح اسماعیل کی جانب سےریٹرننگ آفیسر کو 3 درخواستیں دی گئی ہیں۔درخواست میں حلقہ این اے 249 کی دوبارہ گنتی کے مطالبے کے علاوہ الیکشن کمیشن سے ووٹوں سے متعلق بھی تفصیلات مانگی گئی ہیں جبکہ ووٹرز کے انگوٹھوں کے نشان کی جانچ پڑتال کا مطالبہ کیا گیا ہے۔دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے این اے 249 میں دوبارہ گنتی کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کا خیرمقدم کیا گیا ہے ۔ اپنے بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ امید ہے کہ دوبارہ گنتی میں تیر کی جیت کی صورت میں دل بڑا کرکے پی پی پی لیڈرشپ کو مبارک باد دی جائیگی۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ کراچی کے ضمنی انتخاب میں شکست کے بعد فوج کو مداخلت کی دعوت دینے کا مطالبہ افسوس ناک تھا۔ فیصل کریم کنڈی نے سوال کیاکہ اگر این اے 249 میں دھاندلی ہوئی ہے تو پولنگ کے عمل کے دوران الیکشن کمیشن کو شکایت کیوں نہیں کی گئی؟ ۔ انہوںنے کہاکہ یہ کیسی دھاندلی ہے جو اس وقت سامنے آئی جب این اے 249 میں ایک دوسری جماعت کی شکست واضح ہونے لگی۔ مرکزی سیکرٹری اطلاعات نے کہاکہ این اے 249 میں دھاندلی کے کسی ثبوت کے بغیر الیکشن کمیشن کا دوبارہ گنتی کا فیصلہ حیران کن ہے۔ انہوںنے کہاکہ دھاندلی کے ثبوتوں کے بغیر این اے 249 میں اگر دوبارہ گنتی ہوسکتی ہے تو پھر ہر انتخاب میں اس مثال کو بنیاد بنایا جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدواروں کی ڈھائی سال سے دوبارہ گنتی کیلئے درخواستیں زیرالتوا ہیں، امید ہے الیکشن کمیشن ان پر بھی غور کرے گا



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…