منگل‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2025 

عید کے نئے کپڑے مانگنے پر باپ نے 4 بچے نہر میں پھینک دیئے‎

datetime 4  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مانانوالہ(آن لائن) غربت سے تنگ سنگدل باپ نے دلبرداشتہ ہو کر عید کے کپڑے لیکر دینے کے بہانے 4 معصوم کمسن بچوں کو مانانوالہ شیخوپورہ جی ٹی روڈ پر کیو بی لنک نہر بھکھی میں پھینکنے کا انکشاف کر لیا پولیس نے سنگدل باپ کو گرفتار کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق ضلع فیصل آباد کے تھانہ کھرڑیانوالہ کی حدود چک نمبر 74 ر ب کے رہاشی سنگدل باپ محسن ولد نصیر کے گھر

غربت کی وجہ سے آئے روز لڑائی جھگڑا اور فاقہ کشی رہتی بچوں کو عید پر کپڑے لیکر دینے کی وجہ گھر میں جھگڑا ہوا جس پر محسن آپنے چار معصوم بچوں کو عید کے لیئے کپڑے لے کر دینے کے بہانے مانانوالہ کے قریب شیخوپورہ جی ٹی روڈ پر کیو بی لنک نہر بھکھی میں پھینک گیا نہر میں ڈوبنے والے بچوں میں جویریہ۔نمرہ۔عروہ۔اور ذوالقرنین شامل ہے اور سنگدل باپ نے گھر جا کر بچوں کے لاپت ہونے کا ڈرامہ رچا دیا جس پر تھانہ کھرڑیانوالہ پولیس کے ایس ایچ او محس بسرا نے شک کی بنیاد پر نہر میں پھینکے گے بدقسمت معصوم بچوں کے سنگدل باپ محسن کو حراست میں لے لیا تو بدبخت باپ نے آپنے ہی لخت جگروں کو مانانوالہ کے قریب شیخوپورہ جی ٹی روڈ پر کیو بی لنک نہر بھکھی میں پھینک کر مارنے اعتراف جرم کر لیا ہے پولیس کے مطابق زیر حراست ملزم محسن نے چار روز قبل آپنے چار معصوم بچوں کو نہر میں پھینک دیا ہے بچوں کو نہر میں پھینکے گے دلخراش انسانیت سوز دل دہلا دینے والے واقعہ کی خبر سن کر کہرام مچ گیا اہل علاقہ میں ہر آنکھ اشکبار اور دل افسردہ ہو گیا تاحال بچوں کی نعشیں نہیں مل سکی ہیں پولیس مصروف تفتیش ہے ۔



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…