جمعہ‬‮ ، 05 ستمبر‬‮ 2025 

چین نے پاکستان کیلئے موٹر وے کا ایک اور شاندار منصوبہ منظور کرلیا،عاصم سلیم باجوہ نے خوشخبری سنادی

datetime 4  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن ) پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے عزم کا اظہار کیا ہے کہ سی پیک قومی ترقی کا منصوبہ ہے اور کوئی طاقت اسے روک نہیں سکتی۔کراچی میں تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سی پیک اتھارٹی کا کہنا تھا کہ 2 سال قبل گوادر فری زون فیز 60 ایکٹر پر شروع کیا تھا اور

اس وقت وہاں آبادی ہے، 12 میں سے 6 فیکٹریوں کی تعمیرات مکمل ہوچکی ہیں۔انہوں نے سی پیک کے تحت بڑھتی معاشی سرگرمیوں سے متعلق بتایا کہ وہاں ایک فیکٹری نے پروڈکشن شروع کردی ہے۔عاصم سلیم باجوہ نے بتایا کہ فیز 2 کا آغاز ہونے والا ہے جو 22 سو ایکٹر پر محیط ہے اور بیرون ملک سے سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کا اظہار کیا جارہا ہے۔ پشاور سے کراچی موٹر وے میں صرف ایک حصہ باقی رہ گیا ہے جو سکھر سے حیدر آباد تک کا ہے۔عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ بہت جلد اس حصے کی تعمیرات کا کام بھی شروع ہوجائے گا، اسلام آباد سے ڈی آئی خان موٹر وے کا منصوبہ چین نے منظور کرلیا ہے جبکہ ژوب سے کوئٹہ کے لیے کام جاری ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ 2 سے 3 برس میں تمام روٹس آپس میں مل جائیں گے اور گوادر تک بہترین سفری سہولیات میسر ہوں گی۔چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے کہا کہ مغربی روٹس کی تکمیل سے ملحقہ علاقوں اور قصبوں کے نوجوانوں کو نوکری میسر ہوگی، سڑکوں، انرجی

اور فائبر اوپٹک سے نکل کر زراعت اور اسپیشل اکنامک زون میں داخل ہور ہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ غربت کا خاتمہ کا باعث اور جی ڈی پی میں اضافے کا باعث ہوگا وہ سب زراعت اور اسپیشل اکنامک زون کی بدولت ہوگا۔عاصم سلیم باجوہ نے بتایا کہ چائنیز آئی ٹی سیکٹر میں دلچسپی کا

اظہار کررہے ہیںن کا کہنا تھا کہ رشکئی میں ایک ہزار ایکٹر پر اسپیشل اکنامک زون بن رہا ہے اور 2 ہزار درخواستیں آئی ہیں۔انہوں نیکہا کہ بورڈ آف ڈائریکٹر کے ساتھ اجلاس کی اجازت دینے جارہے ہیں، فیصل آباد میں کینیڈا اور جرمن جوائنٹ وینچر نے اپلائی کردیا ہے ، پاکستانی امریکن ڈاکٹرز کا گروپ جو الیکٹرو میڈیکل آلات کے شعبے میں آنا چاہتے ہیں

موضوعات:



کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…