منگل‬‮ ، 18 جون‬‮ 2024 

پنجاب پبلک سروس کمیشن پرچہ سکینڈل تحقیقات کی مکمل دستاویزات منظر عام پر

datetime 4  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پنجاب پبلک سروس کمیشن پرچہ سکینڈل تحقیقات کی مکمل دستاویزات منظر عام پر آگئیں، دو حاضر سروس اسسٹنٹ کمشنرز اور ہائر اجوکیشن کمیشن کا کنسلٹنٹ پرچے چوری میں معاونت کرتے رہے، پبلک سروس کمیشن کے 9 ملازمین براہ راست جبکہ

4 افسران نا اہلی کے باعث ذمہ دار قرار پائے گئے۔پنجاب پبلک سروس کمیشن پرچہ سکینڈل دستاویزات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر مشتاق حسین، اسسٹنٹ کمشنر محسن نثار اور کنسلٹنٹ فہد احمد علی پرچے چوری میں ملوث پائے گئے۔سینئر پروگرامر محمد عباس فی پرچہ 2 لاکھ روپے میں جبکہ فرقان احمد پرچوں کی تصویر اتار کر چوری میں ملوث رہے۔ سپرنٹنڈنٹ خورشید عالم نے انسپکٹر ایف آئی اے کے پرچے 5 لاکھ جبکہ محمد عبداللہ نے 1 لاکھ سے 4 لاکھ میں پرچے فروخت کیے۔اسسٹنٹ بلال حسین نے 2 سے ڈھائی لاکھ جبکہ محمد شہزاد نے تصاویر اتار کر فروخت کیں۔ جونیئر آپریٹر وقاص اکرم یو ایس بی کے راستے پرچے سافٹ کاپی میں فروخت کرتے رہے۔محمد اویس نامی جونیئر آپریٹر اور رفیع اللہ 2 سے ڈھائی لاکھ روپے میں پرچے فروخت رہے۔ممبر پبلک سروس کمیشن امجد جاوید سلیمی نے پانچ سینئر افسران کو بھی پرچے لیکیچ کا ذمہ دار قرار دیدیا۔سابق ڈائریکٹر محمد امجد، برانچ آفیسر اسد اللہ، عامر علی اور عاصم شاہ بھی ذمہ دار قرار دیئے گئے۔چیئرمین پبلک سروس کمیشن نے پیڈا ایکٹ کے تحت تین رکنی نئی انکوائری کمیٹی تشکیل دیتے 60 روز میں جواب طلب کرلیا۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…