بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

پولنگ ریکارڈ فوج کے حوالے کرنے کا مطالبہ درست نہیں،فوج کو سیاست اور الیکشن سے دور رکھنا چاہیے،بلاول بھٹو کا ن لیگ کو مشورہ

datetime 4  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ این اے 249 کے ضمنی الیکشن کے حوالے سے ن لیگ کے پاس ٹھوس شواہد ہیں توالیکشن کمیشن سے رجوع کرے، پولنگ ریکارڈ فوج کے حوالے کرنے کا مطالبہ درست نہیں۔فوج کو سیاست اور الیکشن سے دور رکھنا چاہیے۔بلاول ہاؤس میڈیا سیل کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اگر این اے 249 کے ضمنی الیکشن کے حوالے سے ن لیگ کے پاس کوئی شواہد ہیں تو انہیں الیکشن کمیشن سے رجوع کرنا چاہیے تاہم انہیں فوج کو اس میں ملوث نہیں کرنا چاہیے۔ن لیگ کا پولنگ ریکارڈ فوج کے حوالے کرنے کا مطالبہ درست نہیں ہے ہم اس کی حمایت نہیں کرتے۔انہوں نے کہا کہ ہم مسلسل انتخابی اصلاحات پر کام کرتے آئے ہیں۔انتخابی اصلاحات کی ضرورت ہے اور ہم اس کیلئے ہم تیار ہیں۔حکومت کے موقف کو کوئی سنجیدہ نہیں لیتا۔اگر الیکشن میں اسٹیبلشمنٹ کا کردار رہا تو ہم جتنی بھی قانون سازی کرلیں اس کا فائدہ نہیں ہوگا اسٹیبلشمنٹ کو الیکشن سے دور رکھا جانا چاہیے۔این اے 249 کے ضمنی الیکشن میں اسٹیبلشمنٹ لاتعلق رہی ہے۔اگر آگے بھی ایسے ہی رہے تو انتخابی اصلاحات سود مند ہوں گی۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم نے بے نظیر مزدور کارڈ متعارف کریا ہے جس سے سندھ بھر میں تمام مزدور مستفید ہوں گے۔اس سے پہلے صرف سوشل سیکیورٹی صنعتی مزدوروں تک محدود تھیصنعتی مزدوروں کی تعداد 6 لاکھ ہے۔۔اب ہر مزدور خود رجسٹر ہوگا۔پہلے انڈسٹریز سے ڈیٹا لیا جاتا تھا جس میں انڈسٹریز اپنے مزدوروں کی تعداد کم بتاتی تھیں اس طرح مستحقین کا حق مار لیا جاتا تھا جو کہ اب نہیں ہوسکے گا۔بے نظیر مزدور کارڈکے زریعے کرپشن میں بھی کمی ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم مزدوروں کے حقوق یقینی بنائیں گے۔چاہتے ہیں سوشل سیکیورٹی کا فائدہ سندھ میں ہر مزدور کو  دیا جائے۔چاہے مزدور کسی بھی فیلڈ میں ہو یا سیلف ایمپلائڈ ہو۔اب تک یہ صنعتی مزدوروں تک محدود رہا ہے تاہم اب ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے مزدور اس سے مستفید ہوسکیں گے صحافی برادری بھی بے نظیر زدور کارڈ سے استفادہ حاصل کرسکے گی۔بے نظیر مزدور کارڈ کے زریعیصحت اور تعلیم کے شعبوں میں بھی مزدوروں کو تعاون فراہم کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ مزدور خوشحال ہوگا توصنعت اور معیشت خوشحال ہوگی۔ای او بی آئی فنڈ بھی صوبوں کو دیا جانا چاہیے تاکہ صوبے مزدوروں کیلئے بہتر کام کرسکیں۔



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…