بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

کم لاگت گھر، حکومت نے زبردست خوشخبری سنا دی

datetime 4  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا ،جس میں کم لاگت گھروں کی تعمیر کے منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا-وزیر اعلی عثمان بزدار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے وزیراعظم عمران خان کی ایفورڈایبل ہائوسنگ سکیم کے تحت صوبہ بھر میں 133

مقامات کی نشاندہی کرلی ہے-پہلے مرحلے میں 54 مقامات کا انتخاب کیا گیا ہے۔32 مقامات پر ترجیحی بنیادوں پر کام شروع کیا جائے گا۔ وزیراعظم عمران خان جلد لاہور کے علاقے رائے ونڈ میں بیک وقت 10 مقامات پر اس تاریخ ساز منصوبے کا آغاز کریں گے۔پنجاب حکومت نے 3 ارب روپے اس پروگرام کے ڈویلپمنٹ کاموں کیلئے فراہم کر دیئے ہیں۔وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ گھر کا سائز 3 مرلے سے بڑھا کر ساڑھے 3 مرلے کر دیا گیا ہے-14 لاکھ 30 ہزار روپے میں گھر دیا جائے گا۔درخواست گزار ایک لاکھ 43 ہزار روپے دے گا، باقی رقم بینک آف پنجاب فراہم کرے گا۔گھر کی ماہانہ قسط تقریباً 10 ہزار روپے ہوگی۔ایک برس میں گھر تعمیر کرکے قرعہ اندازی کے ذریعے کامیاب درخواست گزاروں کے حوالے کئے جائیں گے۔وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ سرگودھا میں اس منصوبے کا افتتاح ہو چکا ہے اور کام جاری ہے۔چنیوٹ، لاہور، ڈیرہ غازی خان، خوشاب، میانوالی، سرگودھا، خانیوال سمیت 10 تحصیلوں میں کام کا آغاز ہونے جا رہا ہے ۔ کم آمدن لوگوں کو اپنی چھت کا خواب پورا کرنا تحریک انصاف کی حکومت کا وعدہ ہے۔وہ لوگ جو انتہائی محدود آمدنی میں کبھی اپنے گھر،اپنی چھت کا سوچ کر آہ بھر کر رہ جاتے تھے،انشاء اللہ جلد اپنے گھر کے مالک ہوںگے۔کم آمدن والے شہریوں کے لئے

سستے گھروں کی تعمیر ہماری حکومت کی فلیگ شپ پروگرام ہے- اجلاس میں سیکرٹری ہاؤسنگ نے منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی- معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، چیف سیکرٹری، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، سیکرٹری ہائوسنگ، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ اور سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے سربراہ نے اجلاس میں شرکت کی-سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری اطلاعات، این ایل سی و ایف ڈبلیو او کے نمائندے اور متعلقہ حکام سول سیکرٹریٹ سے اجلاس میں شریک ہوئے جبکہ بینک آف پنجاب کے صدر نے بھی ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی –

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…