بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

’’عمران خان مڈٹرم الیکشن کیلئے ذہنی طور پر تیار‘‘سینئر صحافی کا حیران کن انکشاف

datetime 3  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہا ہے پرنسپل سیکرٹری طاہر خورشید عثمان بزدار کے فیورٹ ہیں ،ان کو کمشنر بھی بنایا،ایک اہم وزارت کا سیکرٹری بھی بنایا اور پھر پرنسپل سیکرٹری بنایا گیا۔نجی ٹی وی پروگرام میں انہوں نے کہاطاہر خورشیدکی شکایت کی گئی ہے ،ایل ڈی اے کے چیئرمین اور ڈائریکٹرطاہر میو کی بھی شکایت کی گئی ہے

کچھ دن پہلے عمران خان سے سیف اللہ نیازی نے کہاطاہر خورشید بہت گڑ بڑ کررہے ہیں،بہت شکایتیں آرہی ہیں،معاملات بہت خراب ہوجائینگے ۔خان صاحب نے کہا دیکھ لینگے ۔کہا جارہا ہے ان کے اثاثوں کا جائزہ لیا جائے ۔اب کیا ہوتا ہے اسکا فیصلہ تو خان صاحب نے کرنا ہے ۔ شعبدہ بازی کی سیاست تو پاکستان میں کبھی ختم ہوئی ہی نہیں، پہلے نوا ز شریف اور شہبا ز شریف بھی اکیلے سڑکوں پر نکلتے تھے ، اب عثمان بزدار اور عمران خان بھی نکلے ہیں۔مڈٹرم الیکشن کیلئے خان صاحب بھی ذہنی طور پر تیار ہیں،شہباز شریف بھی تیار ہیں ،پیپلز پارٹی کو کوئی فرق نہیں پڑتا، اگر الیکشن ہوتے ہیں تو ان کو یقین ہے وہ سندھ میں جیت جائینگے ،وہ ان ہائوس تبدیلی کے حق میں ہیں۔وہ چاہتے ہیں ن لیگ سے بات ہوجائے اور ان کی بات شہباز شریف سے ہورہی ہے ۔ اطلاع یہ ہے شہباز شریف زرداری سے ملنا چاہتے تھے لیکن شاہد خاقان عباسی نے ا ن کیخلاف بیان دیا اور لوگوں نے بھی بیان دیا۔مریم گروپ کے لوگ اس ملاقات کو سبوتاژ کررہے ہیں۔پارٹی کے ارکان اسمبلی کی اکثریت یہی چاہتی ہے انڈر سٹینڈنگ ہو اور تلخی نہ ہو۔مفتاح اسماعیل ٹھیک کہہ رہے ہیں کراچی الیکشن کا ریکارڈ رینجرز کے حوالے کرنا چاہئے تاکہ محفوظ رہے ۔ ن لیگ ویسے تو فوج کیخلاف مہم چلاتی ہے لیکن جب اعتبار کی بات ہوتی ہے تو پھر رینجرز قابل اعتبار ہے اور فوج قابل اعتبار ہے ۔ ن لیگ الیکشن نہیں ہاری ، اسے ہرایا گیا ہے ۔وزیر اعظم کا دورہ سعودی عرب بہت اہم ہے ۔ایران اور سعودی قیادت عمران خان کو پسند کرتی ہے ۔



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…