منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ملک بھر میں لاکھوں مسلمان اعتکاف بیٹھ گئے

datetime 3  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )اسلام آباد ، لاہور اور کراچی سمیت ملک بھر میں لاکھوں مسلمان مساجد میں اعتکاف بیٹھ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مطابق وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف شہروں میں مساجد میں کورونا سے بچاؤ کیلئے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں

۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق معتکفین کو ہدایت کی گئی کہ سب ایک ساتھ اکٹھے بیٹھ کر سحر و افطار سے گریز کریں۔ماہِ صیام کے آخری عشرے کی پہلی طاق رات میں شبِ قدر تلاش کی جائے گی۔ آج رات خصوصی طور پر عبادات کا اہتمام کیا جائے گا، بچوں اور پچاس سال سے زائد عمر کے افراد کو مساجد نہ آنے کی ہدایت کی گئی۔دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) نے کہا ہے کہ کورونا کے باعث مساجد میں اعتکاف کا اہتمام محدود پیمانے پر ہو رہا ہے اور احتیاطی تدابیر کا بھی خاص خیال رکھا جا رہا ہے ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی گائیڈ لائنز میں بستر، چادر، پردے اور برتن گھروں سے لے کر آنے کی ہدایت کی گئی ہے۔این سی او سی نے ہدایات میں یہ بھی کہا ہے کہ اعتکاف کرنے والے افراد کسی دوسرے فرد کی کوئی بھی چیز استعمال نہ کریں۔این سی او سی کی گائیڈ لائنز میں تین فٹ کا فاصلہ رکھنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ مسجد کے اندر اجتماعی سحری اور افطار نہ کریں۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…