پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

برہان انٹرچینج کے قریب خوفناک حادثہ، 15 افراد جاں بحق، متعدد کی حالت تشویشناک

datetime 3  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حسن ابدال(آن لائن) حسن ابدال،تیزرفتاربس اُلٹ کر کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں ایک خاتون اور پانچ ماہ کی بچی سمیت15افراد جاں بحق جبکہ 29زخمی۔جاں بحق ہونے والوں میں سے 03 افراد کی شناخت نہ ہوسکی۔حادثہ کی اطلاع ملتے ہی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس،ایمبولینسیں،ریسکیو1122کی ٹیمیں جائے حادثہ

پر پہنچ گئیں۔جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حسن ابدال منتقل۔بس لاہور سے مردان جاتے ہوئے برہان اِنٹرچینج کے قریب حادثہ کا شکار ہوئی۔تفصیلات کے مطابق لاہور سے مردان جانے والی سادات ٹریول کی تیز رفتار بس اِسلام آباد پشاور موٹروے M-1پر برہان اِنٹرچینج کے قریب اُلٹنے کے بعد کھائی میں جاگری۔حادثہ کے نتیجہ میں بس میں سوار ایک خاتون 32سالہ حمیدہ بی بی اور 5 ماہ کی معصوم بچی خدیجہ سمیت 15افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 29افراد زخمی ہوئے۔جاں بحق ہونے والوں میں 35سالہ اشفاق،19سالہ سیمان،18سالہ قاص،28سالہ کامران،47سالہ محمد روٗف،45سالہ ہارون شامل ہیں جبکہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والے تین افراد کی شناخت نہ ہوسکی۔اِسلام آباد پشاور موٹروے M-1پر برہان اِنٹرچینج کے قریب ہونے والے حادثہ کی اطلاع ملتے ہی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس،ایمبولیسنیں،ریسکیو 1122کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور امدادی سرگرمیاں شروع کردیں۔حادثہ میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حسن ابدال منتقل کردیا گیا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…