اسلام آباد (این این آئی)کورونا کی تیسری لہر میں وزارت تعلیم نے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی فیسوں میں 20فیصد کمی کا اعلان کر دیا پیر اکے مطابق اپریل اور مئی کے فیسوں میں بیس فیصد کمی کی جائے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق فیسوں میں کمی کا اطلاق 8ہزار زائد فیسوں والے اداروں پر ہو گا۔نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ
اپریل اور مئی کے فیسوں میں 20فیصد کمی کی جائے اور فیسوں میں کمی کا اطلاق 8ہزار زائدفیسوں والےاداروں پرہوگا۔ یاد رہے گذشتہ سال کورونا کی پہلی لہر میں بھی حکومت نے نجی تعلیمی اداروں کے طلباء کیلئے فیسوں میں 20 فیصد رعایت دینے کا اعلان کیا تھا ،یہ رعایت ماہ اپریل اور مئی کی فیسوں میں دی گئی تھی۔