بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ کو جھاڑ پلانے کے بعد فردوس عاشق اعوان نے نیا مورچہ سنبھال لیا

datetime 3  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی/آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کرپٹ شاہی خاندان کی جعلی راجکماری کے نزدیک ان کے ابا جی، چچا اور رانا ثنااللہ کی بیوروکریٹس اور انکی اولادوں کو دی گئی دھمکیاں حلال جبکہ اے سی کی دانستہ کوتاہی کی نشاندہی کرنا حرام ہے،عوام جان چکے شاہی خاندان کے کرپٹ لٹیروں کا مقصد کرپشن بچانا جبکہ ہمارا مقصد عوامی

مفاد کا تحفظ ہے۔ اپنے ٹویٹ میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ تحریک انصاف حکومت مافیا کے خلاف جنگ جاری رکھے ہوئے ہے۔ کھوکھلے دعوں سے میڈیا کے سامنے شوبازیوں کے برعکس بزدار حکومت حقیقی عوامی خدمت کا سفر جاری رکھے ہوئے ہے، چھاپہ مار کارروائیوں میں ناجائز منافع خوروں، ذخیرہ اندوزوں کی گرفتاریاں، جرمانے اور مقدمات کا اندراج کیا جارہا ہے۔‎ !دوسری جانب معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا سستے رمضان بازار جناح اسٹیڈیم سیالکوٹ کا دورہ، رمضان بازار میں خریداری کیلئے آئی ہوئے خواتین اور بزرگ شہریوں میں مفت چینی تقسیم کی اور رمضان بازارکے مختلف اسٹالز کا معائنہ کیا، رمضان بازار میں فی خریدار2کلوگرام چینی فراہم کرنے اور انتظامیہ کو اشیائے ضروریہ کے معیار اور مقدار کو یقینی بنانے کی ہدایت۔ اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ سونیا صدف، منور راں اور طلعت گھمن سمیت پی ٹی آئی کے مقامی رہنما بھی ان کے ہمراہ تھے۔ معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان رمضان بازار سیالکوٹ کے دورہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جیل سے اپنے محل میں پہنچ کر شہباز شریف مسائل کا تدارک کرنے کی بجائے میڈیا کو گمراہ کررہے ہیں، چونکہ ن لیگ خریدوفروخت کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں اس لیے الیکٹرانک ووٹنگ مشین ان کیلئے بیکار چیز ہے۔قوم کے پیسے پر دنیا دیکھنے والے شوباز شریف کو اتنا بھی معلوم نہیں کہ دنیا الیکٹرانک ووٹنگ سسٹم کی معترف اور بخوبی اس کا استعمال بھی کر رہی ہے۔پوری قوم الیکٹرانک ووٹنگ سسٹم کی حامی صرف کھاؤ پیو اور لٹو پٹو جماعتیں الیکٹرانک ووٹنگ سسٹم میں رکاوٹ ہیں۔اگر ن لیگ نے

انتخابی اصلاحات کی تھیں تو ہر الیکشن کے بعد ن لیگ رونا دھونا کیوں شروع کردیتی ہے۔وزیر اعظم عمران خان ملک میں آزاد اور منصفانہ انتخابات کے حامی اس لیے وہ انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ سسٹم لانا چاہتے ہیں جو دھونس دھمکی اور غنڈہ گردی کی سیاست کرنے والی سیاسی جماعتوں کو ایک آنکھ نہیں بھاتا۔شہباز شریف سمیت کچھ سیاستدان چھوٹی اور محدود سوچ کے حامل ہیں اس لیے انہیں الیکٹرانک ووٹنگ سسٹم کی اہمیت کا اندازا نہیں,انکو بات تب سمجھ آتی ہے جب پانی سروں کے اوپر تک گزر جاتا ہے۔اگر اپوزیشن نے انتخابی اصلاحات میں عمران خان کا ساتھ نہ دیا تو بعد میں پچھتاتی رہے گی

۔پی ٹی آئی کی حکومت قوم کو حقیقی انتخابی اصلاحات کا تحفہ دے کر دم لے گی تاکہ ہر الیکشن کے بعد ہر جماعت کی طرف سے دھاندلی کے رونے دھونے کا خاتمہ ہو اور قوم کا آزاد اور منصفانہ انتخابات پر اعتماد بحال ہو۔بائیو میٹرک انتخاب کا طریقہ آیا تو ایک شخص کا ایک ووٹ ہوگا۔الیکٹرانک ووٹنگ کو مسترد کرنا نظام کو بدلنے کی نفی کرنے کے مترادف ہے،شاہی خاندان بوسیدہ الیکشن سسٹم کے ذریعے الیکشن چرانا چاہتا ہے۔شفاف الیکشن اس قوم کی ضرورت ہے۔ہر الیکشن کے بعد دھاندلی کا پنڈورا

باکس بند کرنے کا حل الیکٹرانک ووٹنگ کے نظام لانا ہوگا ووٹ کو عزت دو, ایک انگوٹھے سے ایک ووٹ ہے۔شہباز شریف نے الیکٹرانک ووٹنگ کی نفی کرکے اپنے اندر کے چور کو ظاہر کردیا ہے یہ ان کی سیاسی موت ہوگی۔ شوباز شریف صاحب آپ تازہ تازہ جیل سے تشریف لائے ہیں,ایس او پیز کو فالو کرتے ہوئے بازروں کا رخ کریں تو آپکو اشیائے خورونوش کے حوالے سے بیان جاری کرنے کی زحمت نہ اٹھانی پڑے۔ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ رمضان المبارک میں مہنگائی میں کمی واقع ہوئی ہے۔رمضان سہولت بازاروں میں 2018 کی قیمتوں پر اشیائے خورونوش فراہم کی جا رہی ہیں۔آپ حکومتی اقدامات پر

تعریف نہیں کر سکتے تو کم از کم جلن اور حسد جھوٹ منافقت اور بغض باطن کا مظاہرہ بھی نہ کریں۔اگر ابھی بھی آپکی تشفی نہیں ہوئی تو میرے ساتھ بازار چلیں اور دیکھیں کہ کس طرح پی ٹی آئی حکومت رمضان المبارک میں معیاری اشیاء سستے داموں فراہم کر رہی ہے۔ہاں البتہ ہماری حکومت اشتہارات پر اربوں کھربوں نہیں لگا رہی اور نہ آپکی طرح ہیٹ پہن کر شوبازی دکھا رہی ہے۔رمضان المبارک کے بعد مہنگائی میں مزید کمی واقع ہوگی اور کرپٹ اپوزیشن کے پاس بیچنے کو کوئی چورن بھی باقی

نہیں رہے گا۔حکومت رمضان بازاروں میں 2018کی قیمتوں کو یقینی بنارہی ہے۔حکومت, اپوزیشن کی چھتری تلے پلنے والے ملاوٹ مافیا اور مصنوعی بحران پیدا کرنے والے گینگ کی گردنیں قانون کی گرفت میں لائیں گے۔پنجاب حکومت نے ماہ صیام میں عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے 7 ارب روپے کا رمضان پیکیج دیا ہے، انہوں نے کہاکہ مرغی کی قیمتوں کو واٹس ایپس پر مقرر کرنے والے اپنے منافع کو از خود کم کردیں اور اسی طرح شریف خاندان اپنے چینی کی ملز کی قیمتیں عوام کیلئے کم دیں۔ انہوں نے کہاکہ

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار،وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق پنجاب حکومت عام آدمی کو مہنگائی سے نجات دلانے کیلئے کوشاں ہے۔رمضان بازاروں اور کھلی مارکیٹوں میں اشیائضروریہ کی مانیٹرنگ کے لئے وزیر اعلیٰ اور چیف سیکرٹری کے دفاتر میں کنٹرول رومز قائم کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ عمران خان اور عثمان بزدار کی کوئی شوگر ملزیا پولٹری شیڈ نہیں۔30سال سے حکومت میں

رہ کر شریف نے بزنس پر کنٹرول حاصل کیا ہے۔ حکومت عوام کو ناجائز منافع خوروں کے رحم وکرم نہیں چھوڑے گی۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت کی کاوشوں سے پہلی مرتبہ رمضان المبارک میں مہنگائی میں کمی واقع ہوئی ہے۔رمضان سہولت بازاروں میں 2018 کی قیمتوں پر ضروری اشیائے خورونوش فراہم کی جا رہی ہے۔پنجاب حکومت نے ماہ صیام میں عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے 7 ارب روپے کا رمضان پیکیج دیا ہے۔



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…