پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

مریم نواز کی رمضان میں روایتی مشروب کے حوالے سے ریسیپی سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی

datetime 3  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی جانب سے سوشل میڈیا پر افطار کے مشروب میں پودینے کے چند پتے اور برف کے ٹکڑے ڈالنے کا مشورہ دیا جسے جہاں ان کے مداحوںنے بیحد پسند کیا وہیں مخالفین نے سیاسی ذائقے سے چکھا۔سوشل میڈیا پر کسی نے پاکستان کے دو معروف مشروبات کے بارے کہا کہ تین دہائیوں سے ان مشروبات میں لیموں کا رس ڈال کر پینے کا اپنا لاجواب

و لازوال مزہ ہے۔اس ٹوئٹ پر مریم نواز نے کہا کہ ان مشروبات میں پودینے کے چند پتے اور برف کے ٹکڑے بھی ڈال کر پئیں، مریم کے ری ٹوئٹ پر ان کے فالورز اور مخالفین کے رس بھرے اور زہر بھرے جوابات کا تانتا بند گیا۔کسی نے کہا کہ چلو اب آج سے اس مشروب میں پودینہ ڈال کر پینا بھی شروع، میم کی پسند ہماری خواہش، تو کوئی بولا پہلے مشروب مشرق، اب مشروب مریم، جیتی رہیں، خوش رہیں اور آگے بڑھ کر قیادت کریں، ہمارے ملک میں اسٹرکچرل تبدیلی اب اپنے منطقی انجام کو پہنچنے کو ہے۔کسی نے ہاں میں ہاں ملاتے ہوئے کہا کہ میم آپ بالکل صحیح کہتی ہیں، پودینہ تیزابیت اور معدے کی جلن کو ختم کرتا ہے اور ہاضمے کے لیے اچھا ہے، تو کوئی پکارا میم آپ سیاسی سرگرمیاں جاری رکھیں، عوام سے صرف مہنگای کم کرنے اور کشمیر پر بات کریں، آپ میں دم ہے، آپ دنیا کے سامنے ڈٹ کر کشمیر کا مسئلہ حل کروا سکتی ہیں۔ایک فالور نے کچوکا دیا کہ یہ مشروب سب روزہ داروں کے لیے ہے، اعلی تربیت یافتہ بے شعور اور حسد سے بھرپور قوم یوتھ صرف اپنے لیڈر کی جھوٹی تقریروں سے پیاس بجھایا کریں۔

مریم نواز کے مخالفین نے بھی مریم کی رمضان ریسیپی میں اپنی سیاسی کڑواہٹ گھولنے کی بھر پور کوشش کی۔کسی نے انہیں مشورہ دیا کہ آپ یہ مشروب باقاعدہ پئیں تاکہ آپ کے اندر کی نفرت، غصہ اور زہر ختم ہو، کوئی بولا کہ اس مشروب میں ذرا جھوٹ، ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے ٹکڑے اور کیلیبری فونٹ کی ٹائپنگ بھی شامل کر لیں۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…