اتوار‬‮ ، 12 اکتوبر‬‮ 2025 

ناکامی اور بد ترین کارکردگی کا غصہ سرکاری افسران پر نکالنا فرعونیت،مریم نواز بھی پھٹ پڑیں

datetime 3  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ اپنی ناکامی اور بد ترین کارکردگی کا غصہ سرکاری افسران پر نکالنا فرعونیت ہے۔سیالکوٹ میں فردوس عاشق اعوان کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر پر برہمی کا اظہار کیے جانے کے معاملے پر مریم نواز نے اپنا ردِعمل دے دیا۔مریم نواز نے کہا کہ رمضان بازاروں ميں غير معياری، مہنگی اشياء حکومتی

نالائقی کا ثبوت ہیں۔انہوں نے کہا کہ سرکاری افسران آپ کے ذاتی ملازم نہیں ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ خاتون اسسٹنٹ کمشنر سونیا صدف کے ساتھ ہوا سلوک قابل مذمت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سول سرونٹس، بیوروکریٹس مقابلے کے امتحان پاس کرکے اس مقام تک پہنچتے ہیں، سیلیکٹ ہو کر نہیں آتے۔لیگی نائب صدر نے کہا کہ وزیر ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ آپ کو افسران کی تذلیل کا لائسنس مل گیا۔مریم نواز نے فردوس عاشق اعوان سے مطالبہ کیا وہ سونیا صدف سے معافی مانگیں اور کہا کہ یہ رعونت قابل قبول نہیں۔دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کی جانب سے سیالکوٹ کی اسسٹنٹ کمشنر سونیا صدف کو ڈانٹنے پر چیف سیکریٹری پنجاب جواد رفیق ملک کا رد عمل بھی سامنے آگیا۔ان کاکہنا ہے کہ کسی کو یہ زیب نہیں دیتا کہ وہ سرکاری افسران کی تذلیل کرے، افسوس ناک واقعے سے متعلق تحفظات وزیراعلیٰ پنجاب تک پہنچا دیے ہیں۔نجی ٹی وی جیو نیوزکے مطابق ان کا کہناتھا کہ سیالکوٹ کے رمضان بازارمیں انتظامی افسرسے غیرمہذب سلوک کی مذمت کرتے ہیں، اسسٹنٹ کمشنر سونیا صدف اور

دیگر انتظامی افسران کورونا وباکے باوجود فرنٹ لائن پر موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی سرکاری افسریاعملے سے غیر اخلاقی زبان استعمال کرنا قابل مذمت ہے،پنجاب بھرمیں انتظامی افسران عوام کی سہولت کے لیے فیلڈمیں ہیں جوقابل ستائش ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…