بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

وزیراعظم کی ہمت نہیں اسمبلی توڑ سکیں، ان کوپتہ ہے حکومت جانے کے بعدجواب دیناپڑے گا

datetime 2  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور/نارووال ( این این آئی)مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہاہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ دھاندلی اور نئے ڈرامے کا نام ہے، الیکشن بار بار ہارنے پر تحریک انصاف کو الیکٹرونک ووٹنگ یاد آ رہی ہے،وزیراعظم کی ہمت نہیں کہ اسمبلی توڑ سکیں، ان کوپتہ ہے حکومت جانے کے بعدجواب دینا پڑے گا ، عمران خان پکنک انجوائے کر رہے ہیں وہ کوئی حکومت تو نہیں چلا رہے۔

۔میڈیا سے گفتگو اور اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تین سال تک آپ کو انتخابی اصلاحات یاد نہیں آئیں، جب آپ ہر انتخاب ہار رہے ہیں تو الیکٹرانک ووٹنگ یاد آرہی ہے، الیکٹرانک ووٹنگ دھاندلی اور نئے ڈرامے کانام ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت انتخابی اصلاحات کے لیے سنجیدہ ہے تو اصلاحات الیکشن کمشنر کو بھیجے،کراچی کے الیکشن نے ثابت کیا (ن)لیگ ہی سندھ کی کامیاب جماعت ہے، کراچی کے عوام (ن) لیگ کیساتھ ہیں،مسلم لیگ (ن)نے کراچی کو امن دیا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ہمت نہیں کہ اسمبلی توڑ سکیں، ان کوپتہ ہے حکومت جانے کے بعدجواب دینا پڑے گا ، عمران خان پکنک انجوائے کر رہے ہیں وہ کوئی حکومت تو نہیں چلا رہے۔احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وبا پوری شدت سے عوام کو متاثر کر رہا ہے، کورونا پاکستان میں بے قابوہو چکا ہے۔حکومت نے عوام کیلئے کورونا ویکسین نہیں خریدی ،حکومت کو چاہیے کہ پاکستانی عوام کو بچانے کیلئے ویکسین خریدے۔دنیا بھر کے ممالک نے کورونا ویکسین کی بکنگ کروا رکھی ہے جبکہ حکومت اب دنیا میں کورونا ویکسین خریدنے کیلئے کوشش کر رہی ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ حکومت میں کورونا ایس اوپیز پرعملدرآمد کروانے کی بھی صلاحیت نہیں ۔انہوں نے کہا کہ حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے عوام مہنگائی کی وجہ سے پریشان ہیں، آٹا، چینی، بجلی اوردیگر ضروری اشیا ء مہنگی ہوچکی ہیں۔حکومت کاایک ایک دن عوام پربھاری ہے، ملکی بحران کا واحد حل ملک میں شفاف انتخابات ہیں، پاکستان کو بچانے کیلئے عمران خان کو جانا ہو گا۔



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…