جمعہ‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2026 

سعید غنی شیخ رشید بننے کی کوشش نہ کریں ، ہمیں جواب دینے کے بجائے الیکشن کمیشن کو جواب دیں، رانا ثناء اللہ نے کھری کھری سنا ڈالیں

datetime 2  مئی‬‮  2021 |

لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ خاں نے کہاہے کہ سعید غنی اپنے چیئرمین کے ٹھنڈا پانی پئیں اور آرام کریں کے مشورے پر عمل کریں جو انہوں نے جمہوریت کی پیٹھ میں خنجر گھونپنے کے بعددیا تھا ،کھوکھلے بیانات، بے بنیاد الزامات کا شورمچانے سے مائی باپ کی بی ٹیم بننے کی آپ کی حقیقت نہیں بدلے گی،توںادھراُدھر کی نہ بات کر یہ بتا کہ

قافلہ کیوں لٹاکا جواب پیپلزپارٹی، نہ بلاول اور نہ ہی سعید غنی کے پاس ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عوام جان چکے ہیں سعید غنی کا بیان پیپلز پارٹی کی گھبراہٹ کی علامت اور خفت مٹانے کی ناکام کوشش ہے کیونکہ باپ کو مائی باپ بنانے کا ان کے پاس کوئی جواب نہیں،باپ سے سینیٹ میں ووٹ لے کر قائد حزب اختلاف بنانے کے بعدپیپلز پارٹی عوام کے سامنے اپنی عزت کھوچکی ہے ۔ انہں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے اس طرز عمل پر محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی جمہوری جدوجداور قربانی آج شرمسار ہے ،پیپلزپارٹی کی ملاوٹی جمہوریت کی سیاست عوام مسترد کرچکی ہے جو اپنی عزت خود کھو بیٹھتے ہیں، ان کا شاہد خاقان عباسی کی عزت کرنا نہ کرناکوئی اہمیت نہیں رکھتا ،سعید غنی شیخ رشید بننے کی کوشش نہ کریں ، ہمیں جواب دینے کے بجائے الیکشن کمیشن کو جواب دیں ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیں اپنا حریف سمجھتی ہے لیکن ہم انہیں اپنا حریف اور مدمقابل نہیں سمجھتے ،سعید غنی کا ردعمل اسی طرح کا ہے جس طرح ڈسکہ کا ضمنی انتخاب چوری کے بعد تحریک انصاف کا تھا،ہمارا ہدف پیپلز پارٹی اور سعید غنی نہیں، ووٹ اور الیکشن چوری روکنا ہے ،ہمارا ہدف مہنگائی کا عذاب عوام پر مسلط کرنے والے کرپٹ حکمرانوں سے پاکستان کو

نجات دلانا ہے ،ہمارا ہدف پیپلز پارٹی کے بچگانہ اور مضحکہ خیز بیانات کا جواب دینا نہیں بلکہ ووٹ چوروںاور کرپٹ ٹولے سے ملک کو نجات دلانا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے ملک وقوم کے لئے جوعظیم اور تاریخی قربانیاں دی ہیں ان کے لئے سعید غنی کے کسی سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ،ہماری جدوجہد آئین، جمہوریت ، پارلیمان کی بالادستی اور عوام کے حقوق کے لئے ہے ۔ این اے 249کا الیکشن چوری کرنے، فارم 45 میں ردوبدل اور ووٹوں کی تعداد مصنوعی طورپر بڑھانے کا سعید غنی اوران کی جماعت کے پاس کوئی جواب نہیں ،این اے 249 الیکشن چوری کے بعد سعید غنی کا بیان باپ پارٹی سے ووٹ لے کر سینیٹ میں قائد حزب اختلاف بنانے کے بعد بلاول بھٹو کی پریس کانفرنس جیسا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…