بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

وفاقی وزیر اسد عمر نے حکومت سے راہ فرار کا عندیہ دے دیا

datetime 2  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرگودھا(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ ن کے راہنما سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر اسد عمر نے حکومت سے راہ فرار کا عندیہ دے دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ووٹ چوروں اور نکمے حکمرانوں کو پتہ چل چکا ہے کہ حکومت کرنا ان کے بس کی بات نہیں یہ صرف اور صرف گیڈر بھبھکیاں مار سکتے ہیں اور انا پرست اور فاشسٹ حکمران

انتقامی سیاست کوپروان چڑھا سکتے ہیں۔ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی نے اپنے بیان میں کہا کہ ملک میں انارکی پھیلانے کی ہر ممکن کوشش اس حکومت وقت کے دور میں کی گئی عمران نیازی کو اب پتہ چل گیا ہے کہ اسکے دن گنے جاچکے ہیں اب بشیر میمن کے لگائے گئے الزامات کاحساب دینا اور مقدمات بھگتنے پڑنے ہیں اس لئے بھاگنے کی کوشش کی جارہی ہے اور بیانات پہلے سے داغنے شروع کر دئیے ہیں انہوں نے کہا تمام ضمنی الیکشنز میں عمران نیازی کے امیدواروں کو منہ کی کھانی پڑی اورناکامی سے دوچار ہونا پڑا‘عمران نیازی سمجھ چکا ہے کہ اب ان کی دال نہیں گلنے والی ہے 2018جنرل الیکشن میں بھی ان ووٹ چوروں کو غائبانہ طریقہ سے سلیکٹ کرکے اسمبلی میں بٹھایا گیا جس کا خمیازہ پاکستانی عوام کو ڈھائی سالوں میں بھگتنا پڑا۔ان کا کہنا تھا کہ عمران نیازی کو اب بھاگنے نہیں دیا جائے گا وہ اپنے بوجھ کے نیچے دب کر خود گرے گا اپوزیشن اسکے کارناموں کو عوام کے سامنیلا رہی ہے اورلاتی رہے کی اور ان ڈھائی سالوں میں ہونے والے عوام کے معاشی قتل کا حساب لیا جائے گا انہوں نے کہا کہ خوشحال ملک کا بیڑہ غرق کردیا گیا اس گھناؤنی سازش میں ملوث تمام کرداروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…