مکوآنہ (این این آئی )تحصیل جڑانوالہ انچارج چوکی وگھوڑ کا غریب محنت کش کو غیر قانونی طور پر حراست میں رکھ کر دس دن تک ک مبینہ تشدد سیگریٹ سے نازک اعضا\ء کو داغا گیا جعلی پولیس مقابلے میں پار کرنے کی دھمکیاں شہری کا وزیراعلی پنجاب سی پی او فیصل آباد سے ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ عدالت نے میڈیکل لیگل کروانے کے احکامات صادر کر دیے
تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ چک نمبر 238 گ ب کموانہ کے رہائشی گلزار علی نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی معزز عدالت میں پیٹسن دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ سائل محنت مزدوری کر کے پیٹ پالتا ہے سات اپریل کو انچارج چوکی و گھوڑ خرم سیف نے غیر قانونی طور پر پکڑ کر دس روز تک حراست میں رکھا دوران حراست چوکی انچارج نے مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا اور سیگریٹ سے جسم کے نازک اعضاء کو داغا گیا جبکہ رہائی کے عوض مبینہ طور پر رشوت کا تقاضہ کیا الزام علیہ نے نذرانہ نہ دینے پر سائل کو جھوٹے مقدمہ میں پھنسا یا الزام علیہ سنگین نتائج اور جعلی پولیس مقابلے میں پار کرنے کی دھمکیاں دے رہا ہے عدالت نے متاثرہ شہری کا میڈیکل لیگل کروانے کے احکامات صادر کر دیے ہیں ہیں متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ انتہائی غریب ہے چوکی انچارج سے جھوٹے مقدمات میں پھنسوا نے کی دھمکیاں دے رہا ہے لہذا وزیراعلی پنجاب سی پی او فیصل آباد کیپٹن ریٹائرڈ سہیل چوہدری سے نوٹس لے کر انصاف و تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔