اسلام آباد (مایٹرنگ ڈیسک /این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فوادچوہدری نے کہا ہے کہ اداروں کا احترام ضروری ہے، اداروں کے بغیر نظام قائم نہیں رہا کرتے، اسی لئے کہتے ہیں سوچ کر بولو اور بولنے سے پہلے سو بار تولو، زرداری صاحب نے (ن) لیگ کو
فوج یاد کروا دی ہے۔ یہ بات انہوں نے اتوار کے روز اپنے ایک ٹویٹ میں کہی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وفاقی وزیر اطلاعات نے اپنے ٹویٹ میں مفتاح اسماعیل کے ایک بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مفتاح اسماعیل کہہ رہے ہیں ریکارڈ فوج کی نگرانی میں رکھا جائے، زرداری صاحب نے ن لیگ کو فوج یاد کرا دی ہے، اسی لئے کہتے ہیں سوچ کر بولو اور بولنے سے پہلے سو بار تولو، اداروں کا احترام ضروری اس لئے بھی ہے کہ اداروں کے بغیر نظام قائم نہیں رہا کرتے اور ملکوں کو اداروں کی ضرورت ہوتی ہے۔