اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

ن لیگ کا انتخابی مواد پاک فوج کی نگرانی میں محفوظ رکھنے کا مطالبہ

datetime 2  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے این اے 249 سے امیدوار مفتاح اسماعیل نے چیف الیکشن کمشنر کو ہنگامی کارروائی کیلئے درخواست کر تے ہوئے کہا ہے کہ این اے 249 میں ضمنی انتخاب کے سربمہر حالت میں بیلٹ پیپرز اور دیگر سامان الیکشن کمشن فوری اپنی تحویل لے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ یہ انتخابی مواد درخواست پر حتمی فیصلہ ہونے تک رینجرز یاپاک آرمی کی نگرانی میں کسی محفوظ مقام پر رکھا جائے،دوبارہ گنتی کی میری درخواست پر فوری کارروائی اورحتمی نتائج جاری نہ کرنے کے الیکشن کمشن کے

حکم امتناعی پر شکریہ ادا کرتے ہیں،یہ کہنے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں کہ پولنگ عملہ اور پریذائیڈنگ افسران کی اکثریت کا تعلق سندھ حکومت سے تھا،اس عملے نے سندھ کی حکمران جماعت کا ساتھ دیا جیسا کہ انتخاب میں حصہ لینے والی ہر جماعت اور امیدوار نے شکایت کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں بیلٹ پیپرز کی حفاظت سے متعلق شدید خدشہ ہے، یہ سندھ پولیس کی تحویل میں ہیں جو سندھ حکومت کا ہی ایک ذیلی محکمہ ہے،بیلٹ پیپرز،کاؤنٹر فائلز، انتخابی فہرستوں کی نشان زدہ نقول، بیلٹ پیپراکاونٹس میں ردوبدل کئے جانے کاخدشہ ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…