منگل‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2025 

شرمیلا فاروقی کے شوہر نے انہیں شادی کیلئے کیسے پروپوز کیا تھا ؟برسوں بعد حیران کن حقیقت سامنے آگئی

datetime 2  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی پروگرام میںپی پی رہنما شرمیلا فاروقی کے شوہر حشام ریاض نے اپنی شادی اور پروپوز سے متعلق مداحوں کیساتھ کہانی شیئر کر دی ۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما و رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی شوہر حشام کے ہمراہ حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں شرکت کی ، دوران شو میزبان ندا یاسر کے سوال پر

حشام ریاض شیخ نے بتایا کہ شادی کے لیے شرمیلا کو منانا اتنا بڑا مسئلہ نہیں تھا جتنا کہ ارد گرد موجود لوگوں کو منانا مسئلہ تھا۔حشام ریاض کے مطابق شرمیلا تو ان سے شادی کے لیے پہلے دن سے ہی راضی تھیں جبکہ شادی کے لیے والدین بھی راضی تھے۔حشام نے بتایا کہ انھوں نے شرمیلا کو 12 فروری 2011 کو پروپوز کیا اور شرمیلا کو پروپوز کرنے میں ان کی والدہ نے ان کی پوری مدد کی، حتیٰ کہ شرمیلا کو پروپوز کرتے وقت جو تحفہ دیا وہ بھی والدہ کا خریدا ہوا تھا۔حشام کے مطابق انھوں نے شرمیلا کو پروپوز کرنے سے قبل پی پی رہنما کی والدہ سے اجازت طلب کی اور کہا کہ ’میں آپ کی بیٹی سے شادی کرنا چاہتا ہوں، ا س کے بعد شرمیلا کو پروپوز کیا۔دوران شو شرمیلا فاروقی نے مزید بتایا کہ ہم دونوں نے شادی کے لیے والدین سے پہلے باقاعدہ بات کی۔شرمیلا فاروقی نے بتایا کہ پروپوزل سے قبل وہ حشام سے دو تین بار ہی ملی تھیں، ایک ملاقات زرداری ہاؤس میں اور دوسری اسلام آباد میں ہوئی تھی جس کے بعد حشام نے انھیں پروپوز کر دیا تھا۔پی پی رہنما نے مزید بتایا کہ حشام نے انھیں میریٹ کے ایک روم میں جہاں وہ ٹھہرے ہوئے تھے پروپوز کیا، حشام نے پروپوز کرنے کے لیے شرمیلا کا استقبال پھول، کارڈز اور گانے سے کیا۔خیال رہے کہ شرمیلا فاروقی حشام شیخ کے ہمراہ مارچ 2015 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں، دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے۔



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…