بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

حکومتی پابندی مسترد شیعہ علما کونسل کا یوم علی پر جلوس نکالنے کا اعلان

datetime 2  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن) شیعہ علما کونسل نے پابندی کے باوجود یوم علی پر جلوس نکالنے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق صدر شیعہ علما کونسل پنجاب علامہ سبطین سبزواری نے کہا ہے کہ مذہبی معاملات میں مداخلت برداشت نہیں ، یوم علی کے جلوس کورونا ایس او پیز کے تحت نکالے جائیں گے ، کورونا کے نام پر یوم علی پر پابندی قبول

نہیں کی جائے گی۔علاوہ ازیں مجلس وحدت مسلمین نے بھی یوم علی کے موقع پر جلوس پر لگائی گئی پابندی کو مسترد کردیا ، سیکریٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم احمد اقبال رضوی نے کہا ہے کہ یوم علی روایتی انداز سے منایا جائے گا ، عزاداری میں رکاوٹ قبول نہیں کی جائے گی ، حکومت فول پروف سکیورٹی فراہم کرے۔خیال رہے کہ  حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر ملک بھر میں یوم علی پر ہر طرح کے جلوس پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلا ت کے مطابق این سی او سی میں یوم علی کے انعقاد سے متعلق ایک اہم اجلاس ہوا جس کی صدارت وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر اورقومی کوآرڈینیٹر لیفٹیننٹ جنرل حمود الزمان خان نے کی جبکہ وزیرداخلہ شیخ رشید، وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری، معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان، جب کہ صوبائی سیکرٹریزاور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔این سی او سی کے مطابق اجلاس

میں ملک بھر اور خاص طور پر بڑے شہری مراکز میں کوویڈ کے پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر ہر طرح کے جلوس پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، مجالس کے انعقاد کی اجازت سخت کوویڈ ایس او پیز کے تحت ہوگی، فورم نے فیصلوں پر عمل درآمد کے لئے صوبائی اور

ضلعی سطح پر مذہبی اسکالرز اور کمیونٹی رہنماوں کو شامل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔فورمز نے صوبائی اور ضلعی سطح پر ان فیصلوں پر عملدرآمد کے لیے مذہبی اسکالرز اور کمیونٹی رہنماؤں کو بھی اعتماد میں لینے کی ضرورت پر زور دیا۔فورمز نے صوبائی اور ضلعی سطح پر ان فیصلوں پر عملدرآمد کے لیے مذہبی اسکالرز اور کمیونٹی رہنماؤں کو بھی اعتماد میں لینے کی ضرورت پر زور دیا۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…