لاہور( آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان فارن فنڈنگ کیس سے بچنے کیلئے الیکشن کمیشن پر دباؤ ڈال رہے ، این اے249 میں پی ٹی آئی آخری نمبر پر تھی ، عمران خان کوآپ کو فکر کرنے کی ضرورت نہیں،اس ڈسکہ سے منسلک نہ کریں وہاں پی ٹی آئی پر دھاندلی کا الزام تھا۔ انہوں نے ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان کے بیان پر اپنے ردعمل میں کہا کہ ڈسکہ الیکشن میں تمہاری جماعت تحریک انصاف پر دھاندلی کرنے کا الزام تھا، ڈسکہ میں تمہاری الیکشن سے
راہ فرار کی کوشش کے باوجود عوام نے آپ کو دو بار دھول چٹائی۔این اے 249 میں تحریک انصاف آخری نمبر رہی، اس لیے عمران خان کو فکر کرنے کی ضرورت نہیں، مہربانی کرکے آپ اس الیکشن کو ڈسکہ الیکشن سے منسلک کرنے کی کوشش نہ کریں، کیونکہ عوام نے آپ کو باربار مسترد کردیا ہے۔انہوں نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ زیادہ چالاک نہ بنیں، اور فارن فنڈنگ کیس سے بچنے کیلئے اپنے بیان کو الیکشن کمیشن پر دباؤ ڈالنے کیلئے استعمال نہ کریں ۔اپنی چوری کا حساب دو۔