لاہور (نیوز ڈیسک) محکمہ اوقاف پنجاب نے پنجاب میں مساجد اور مزاروں میں اعتکاف پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اس حوالے سے محکمہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ محکمہ اوقاف کا کہناہے کہ کورونا کی بگڑتی ہوئی صورتحال کی وجہ سے اعتکاف پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرنا پڑا۔ نوٹیفکیشن کے تحت رمضان کے
آخری عشرے کے دوران مساجد اور مزاروں میں اعتکاف نہیں بیٹھا جائے گا۔ محکمہ اوقاف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کورونا کی سنگین صورتحال کے پیش نظر محکمہ اوقاف کے زیرانتظام چلنے والی مساجد خصوصاً جامع مسجد داتا دربار، بادشاہی مسجد اور مسجد وزیر خان میں اجتماعی اعتکاف پر پابندی ہو گی۔