پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

وزارت صحت کی پاکستان میں جنوبی افریقی اور برازیلی قسم کے کرونا وائرسز کی موجودگی کی تصدیق

datetime 1  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)ترجمان وزارت قومی صحت نے پاکستان میں جنوبی افریقی اور برازیلی قسم کے کرونا وائرسز کی موجودگی کی تصدیق کر دی۔ حکومت پاکستان نے کرونا وائرس کے افریقی، برازیلی ویریئنٹ کی موجودگی کی تصدیق کر دی ، وزارت صحت کے ترجمان کے مطابق این آئی ایچ کو موصول نمونوں میں افریقی، برازیلی قسم کے کرونا وائرسز

کی تصدیق ہو گئی ہے۔ترجمان نے بتایا کہ ایک نمونے میں جنوبی افریقی کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ دوسرے نمونے میں برازیلی کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔وزارت صحت کے مطابق کرونا وائرس کی مختلف اقسام کی مسلسل مانیٹرنگ جاری ہے، ترجمان کا کہنا ہے کہ وزارت صحت اور این سی او سی کی کرونا کی مختلف اقسام پر نظر ہے، کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد پہلی دفاعی لائن ہے، اس لیے شہری کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔ترجمان وزارت صحت نے تاکید کی کہ شہری ماسک کا استعمال ضرور کریں اور سماجی فاصلے کا خیال رکھیں، شہری غیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلیں، 40 سال سے زائد عمر کے افراد ویکسین کے لیے رجسٹریشن کرائیں۔دوسری جانب سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں سے ملک میں کورونا وائرس کی ہلاکت خیزیوں میں تیزی آنے لگی، گزشتہ چوبیس گھنٹوںمیں مزید 146افراد کرونا وائرس سے چل بسے ، 4696نئے کیسز رپورٹ ہوئے ،کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی

فہرست میں ملک 31 ویں نمبر پر ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 4 ہزار 696 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 146 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی

بازی ہار گئے، 5 ہزار 544 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز آنے کی شرح ساڑھے 9 اعشاریہ 63 فیصد ہو گئی۔ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 17 ہزار 957 ہو گئی ہے جبکہ کْل مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 25 ہزار 519 ہو

چکی ہے۔24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 48 ہزار 740 ٹیسٹ کیئے گئے، اب تک کْل 1 کروڑ 18 لاکھ 36 ہزار 866 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کْل 90 ہزار 553 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں

سے 5 ہزار 490 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، 7 لاکھ 17 ہزار 9 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔تیسری لہر کے دوران پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ جاری ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ ہو

کر 3 لاکھ 3 ہزار 182 ہو گئی، جبکہ یہاں کْل ہلاکتیں بھی دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 8 ہزار 500 ہو چکی ہیں۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 83 ہزار 560 ہو چکی ہے، اس سے کْل اموات 4 ہزار 645 ہو گئیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے

مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 18 ہزار 413 ہو چکی ہے، اس سے اب تک کْل اموات 3 ہزار 310 ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 75 ہزار 498 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، یہاں کْل 683 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔کورونا وائرس

کے بلوچستان میں 22 ہزار 369 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 236 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 17 ہزار 187 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے باعث اب تک یہاں کْل 476 مریض وفات پا چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں 5 ہزار 310 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں ،اس سے اب تک 107 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…