بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

ایٹمی کمیشن کا وینٹی لیٹر ہر طرف دھوم مچ گئی خریداروں کی غیرمعمولی دلچسپی

datetime 1  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے جدید ترین وینٹی لیٹر کی خریداری کیلئے ملک بھر کے میڈیکل اداروں نے غیرمعمولی دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے ایٹمی توانائی کمیشن سے رابطے شروع کر دیئے ہیں۔ روزنامہ جنگ میں حنیف خالد کی خبر کے مطا بق کمیشن کے ترجمان نے بتایا کہ آئی لیو

وینٹی لیٹر ہر درآمدی سستے اور مہنگے وینٹی لیٹر کے مقابلے میں درجہ ہا بہتر اور کم قیمت ہو گا۔ ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ یہ وینٹی لیٹر کسی غیرملکی کمپنی کے اشتراک سے نہیں بنایا گیا‘ یہ قومی سائنس دانوں‘ انجینئرز اور ٹیکنیشنوں کی مشترکہ کاوشوں کا ثمر ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ سائنس دانوں‘ انجینئرز اور ٹیکنیشینز کا کارنامہ ہے کہ انہوں نے ملکی وسائل سے ایک ایسی مشین وینٹی لیٹر جس کی ملک کو فوری ضرورت ہو سکتی ہے، بنا کر قوم کو اچھی امید دی ہے کہ پاکستانی ادارے بالخصوص اٹامک انرجی کا ادارہ قوم کی ہر ضرورت کیلئے اپنی کوششیں کرتا رہے گا۔ ملکی وسائل سے تیار کردہ اس وینٹ کا نام آئی لیو (I-Live) رکھا گیا ہے۔یاد رہے کہ ملک میں کرونا کیسز کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے ایسے میں وینٹی لیٹرز کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…