منگل‬‮ ، 24 مارچ‬‮ 2026 

بلاول بھٹو زرداری نے پی ٹی آئی حکومت کو ملکی تاریخ کی سب سے کرپٹ سرکار قراردے دیا

datetime 30  اپریل‬‮  2021 |

کراچی(این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی ٹی آئی حکومت کو ملکی تاریخ کی سب سے کرپٹ سرکار قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ عمران خان کو ایک ایسے بدترین حکمران کے طور پر یاد رکھا جائے گا کہ جس نے احتساب کا نعرہ لگاکر کرپشن کو فروغ دیا،احتساب کو ہتھیار بنا کر سیاسی مخالفین کو نشانہ بنانے والے عمران خان کو تاریخ کے کوڑے دان میں

بھی جگہ نہیں ملے گی،پی ٹی آئی 90 دن میں کرپشن ختم کرنے کے وعدے کے ساتھ اقتدار میں آئی اور اتنی کرپشن کردی کہ اگلے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے۔میڈیا سیل بلاول ہائوس سے جاری بیان میں بلاول بھٹوزرداری نے کہاکہ شروع میں ہی حکومت کو بتادیا تھا کہ نیب اور معیشت ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے مگر عمران خان نہیں مانے اور ملکی معیشت تباہ ہوگئی،عمران خان ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹیں لہرا کر سب کو کرپٹ کہتے تھے اور آج وہی ادارہ کہہ رہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے سب سے زیادہ لوٹ مار کی۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ صدر زرداری کو جھوٹے مقدمات میں پھنسانے کیلئے ان کے خلاف جعلی ثبوت ڈھونڈنے کا ٹھیکہ غیرملکی فرم کو دینے والوں نے خود اس ادارے کو اربوں روپے جرمانہ ادا کیا۔انہوں نے کہاکہ کرپشن کے جھوٹے الزامات کی مہم جوئی، مقدمات اور تحقیقات میں قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے والے قوم کے اصل مجرم ہیں۔چیئرمین پیپلزپارٹی نے سوال کیاکہ کیا یہ سیاسی انتقام نہیں کہ تحقیقات میں پی ٹی آئی وزراء اور مشیروں پر کرپشن ثابت ہوئی مگر محض الزام کی بنیاد پر صرف خورشید شاہ قید میں ہیں۔انہوں نے کہاکہ کرپشن تو صرف ایک بہانہ ہے، عمران خان کا اصل مقصد احتساب کے نام پر سیاسی انتقام لے کر اپنے اقتدار کے خلاف اٹھنے والی آوازوں کو دبانا ہے۔انہوں نے کہاکہ اگر کرپشن کے جھوٹے الزامات کی رٹ لگانے والوں کے گریبانوں میں ہاتھ ڈالا گیا تو بدعنوانی کی ہوشربا داستانیں سامنے آئیں گی۔عمران خان کے خلاف صرف فارن فنڈنگ کے ایک کیس کا فیصلہ آجائے تو قومی خزانے کو اربوں روپے کا فائدہ ہوسکتا ہے۔احتساب کا نعرہ تو عمران خان کا ایک کیموفلاج ہے کہ جس کی آڑ لے کر سلیکٹڈ وزیراعظم مافیاز کی سرپرستی کرتے ہیں۔عمران خان کے سرمایہ دار دوستوں کی لوٹ مار کا خمیازہ عوام مہنگائی کی صورت میں بھگت رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کے احتساب کے غبارے سے اسی دن ہوا نکل گئی تھی کہ جب وزیراعظم نے کالا دھن سفید کرنے کیلئے ایمنسٹی اسکیم دی۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ سوال تو اٹھیں گے کہ گندم، چینی، پیٹرول اور ادویات کے بحرانوں سے اربوں روپے بنانے والے عناصر کو عمران خان نے کس ڈیل کے تحت ڈھیل دی۔اگر عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوا تو پی ٹی آئی ایم ایف بجٹ کی بیساکھیوں پر کھڑی حکومت چند پھونکوں کی مار ہےقومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 میں پیپلز پارٹی کے قادر مندوخیل کی کامیابی کے بعد چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کراچی والوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔انہوں نے تمام پولنگ اسٹیشنز کے نتائج سامنے آنے کے بعد تیر کی ایک تصویر شیئر کی۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے ساتھ لکھا کہ شکریہ کراچی، ساتھ ہی انہوں نے ہیش ٹیگ این اے 249 کا بھی استعمال کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…