جمعہ‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2026 

کراچی الیکشن ہارنے میں زیادہ قصور وار کون ہے؟ عامر لیاقت نے ایک بار پھرتہلکہ خیز انکشاف کر دیا

datetime 30  اپریل‬‮  2021 |

اسلام آباد ( آن لائن ) پی ٹی آئی کے رہنما ڈاکٹر عامرلیاقت حسین نے کہا کہ این اے 249کا الیکشن ہارنے میں PTI کراچی زیادہ قصور وار ہے،تحریک انصاف نے یہاں کام کیا تھا لیکن امیدوار مناسب کھڑا نہیں کر سکی۔جمعہ کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ

میںنے یہاں سے 2002 کا الیکشن بھی لڑا اور جیتا اور آج 10 سال بعد جب میں دوبارہ آیا تو بھی الیکشن جیت گیا۔ کراچی کی قیادت کو پتہ نہیں ہے کہ کراچی کے ووٹرزکوکس طرح موٹیویٹ کیا جاتا ہے اور اس سارے الیکشن میں مجھے استعمال ہی نہیں کیا گیا۔ اور اس کے علاوہ ٹکٹ دیتے ہوئے مشاورت بھی نہیں کی گئی حالانکہ آپس میں مشورہ کرنے کا حکم قرآن نے بھی دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی دونوں جماعتوں نے یہاں کوئی کام نہیں کروایا اورافسوسناک بات یہ ہے کہ پانی کے قریب ہوتے ہوئے بھی اس حلقے میں پانی فراہم نہیں کیا گیا۔ تحریک انصاف نے یہاں کام کیا تھا لیکن امیدوار مناسب کھڑا نہیں کر سکی۔ الیکشن ہارنے میں کراچی کی تنظیم زیادہ قصور وار ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…