منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مسلم لیگ(ن) کا این اے249 کا نتیجہ چیلنج کرنے کا اعلان

datetime 30  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیرنے کہاہے کہ الیکشن جیت چکے تھے، 80 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج بدلے گئے، انہوں نے این اے 249 کا نتیجہ چیلنج کرنیکا اعلان کردیا۔رہنما نون لیگ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو

تحریری درخواست دے دی ہے، 15 پولنگ اسٹیشنز کے فارنزک آڈٹ تک نتائج تسلیم نہیں کریں گے۔لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی کا این اے 249 کے ضمنی الیکشن سے متعلق کہنا ہے کہ نتائج پر پولنگ ایجنٹ کیدستخط بھی نہیں، ابہام پیدا ہوا،یہاں بھی ڈسکہ والی بات، ووٹ غائب اور پریذائیڈنگ افسر بھی غائب۔حلقے سے نون لیگ کے امیدوار مفتاح اسماعیل بولے کہ جب تک 15 پولنگ اسٹیشنز کا فارنزک آڈٹ نہیں ہوتا، رزلٹ تسلیم نہیں کریں گے۔دوسری جانب نون لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے کہاکہ این اے 249 میں نون لیگ سے الیکشن چرا لیاگیا، یہاں بھی دھند چھا گئی تھی کہ عملہ اتنی تاخیر سے پہنچا؟ ہمیں بیوقوف سمجھ رکھا ہے کیا؟ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق اگر کسی کو کوئی شکایت ہو تو اس کو قانون کے مطابق سنا جائے گا، دھاندلی کا کوئی ثبوت ملا تو سخت سے سخت ایکشن لیا جائے گا، تمام فیصلے میرٹ پر ہوں گے۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…