جمعہ‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2026 

’’ پی ٹی آئی کو ڈھائی سالہ اقتدار میں ہر جگہ ضمنی انتخاب میں بری شکست‘‘حیران کن دعویٰ

datetime 30  اپریل‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں ناز بلوچ نے کہا کہ پی ٹی آئی کو ڈھائی سالہ اقتدار میں ہر جگہ ضمنی انتخاب میں بری شکست ہوئی، عمران خان کراچی مسائل حل کرنے نہیں فنڈ ریزنگ کیلئے آتے ہیں، میڈیا پر وفاقی کابینہ کی خبریں ذرائع کے حوالے سے

چلانے پر پیمرا کی پابندی آزادیٴ اظہار رائے کیخلاف ہے۔پروگرام میں موجود وزیرمملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نےکہا کہ کراچی این اے 249میں ووٹنگ ٹرن آؤٹ بہت کم رہا، کم ٹرن آؤٹ کی وجہ ماہ رمضان کے علاوہ کورونا کا تیزی سے پھیلاؤ بھی ہے، کم ٹرن آؤٹ انتخابی نتائج پر اثرانداز ہوتا ہے، تمام جماعتوں کو این اے 249کا نتیجہ قبول کرنا چاہئے،ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے کراچی کا استحصال کیا۔ فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کراچی کیلئے پانی کا منصوبہ کے فور مکمل کرنے میں ناکام رہی، وفاقی حکومت اب کے فور منصوبہ مکمل کرنے کی ذمہ داری لے رہی ہے، کے فور منصوبہ مکمل ہوگیا تو کراچی کے لوگ ٹینکرز مافیا کے چنگل سے آزاد ہوجائیں گے، پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کراچی میں ٹینکرز مافیا کی سرپرستی کرتی ہے۔ فرخ حبیب نے کہا کہ ن لیگ کے دورِ حکومت میں پی ٹی آئی نے بے شمار ضمنی الیکشن جیتے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…