جمعرات‬‮ ، 04 دسمبر‬‮ 2025 

این اے 249کراچی،پولنگ اسٹیشن پر پریزائیڈنگ آفیسر نے دو بجے ہی فارم 45 پر پولنگ ایجنٹس سے دستخط کرالیے، تہلکہ خیز انکشاف

datetime 29  اپریل‬‮  2021 |

کراچی (این این آئی) این اے 249کراچی میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا وقت ختم ہوگیا،حلقے میں کچھ مقامات پرانتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی دیکھنے میں آئی۔ ایک پولنگ اسٹیشن پر پریزائڈنگ آفیسر نے دو بجے ہی فارم 45 پر پولنگ ایجنٹس سے دستخط کرالیے۔پی ایس پی کے رہنما حسان صابر کے مطالبے پردستخط شدہ فارم

45 منسوخ کردیے گئے۔ الیکشن کمیشن نے دوران پولنگ پی ٹی آئی کے 6 ارکان اسمبلی فردوس شمیم نقوی، راجا اظہر، سعید آفریدی، ملک شہزاد اعوان، بلال غفار،شاہ نواز جدون اورن لیگ کے کھیل داس کوہستانی کو حلقے سے نکل جانے کا حکم دیا۔ این اے 249میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے تھے، ووٹرز کی جانب سے رمضان المبارک اور شدید گرمی کی وجہ سے صبح کے وقت جوش وخروش کم نظر آیا، حلقے کے ووٹرز خاصے مایوس تھے جس کا اظہار انہوں نے ووٹ کم کاسٹ کر کیا،ووٹنگ کی شرح خاصی کم رہی، انتخابات پر امن ماحول میں ہوئے،کوئی ناخوش گوار واقعہ پیش نہیں آیا،پی پی، ایم کیو ایم،پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن اور پی ایس پی کی جانب سے ووٹرز کی رہنمائی کے لئے پولنگ اسٹیشن سے کچھ فاصلے پر خصوصی کیمپ لگائے گئے تھے بعض مقامات پر پی پی اور مسلم لیگ (ن)کے کار کنوں اورپی ٹی آئی کے حامیوں میں تلخ کلامی بھی ہوئی، تحریک، ایم کیو ایم اور پی ایس پی کی جانب سے بھی سندھ کی حکمراں جماعت پر دھاندلی کے الزامات لگائے گئے، خواتین کا جوش وخروش بھی دکھائی دیا، انہوں نے بھی بڑی تعداد میں ووٹ کاسٹ کئے بعض علاقوں میں شام کے وقتپولنگ اسٹیشن پر ووٹرز کی قطار دکھائی دی، خواتین نے اپنی اپنی

جماعت کے رنگوں کی چوڑیاں اور لباس زیب تن کئے ہوئے تھے،ضمنی انتخابات میں تمام پولنگ اسٹیشنوں میں کورونا وبا کے پیش نظر خصوصی حفاظتی اقدامات کئے گئے تھے، پولنگ اسٹیشنوں میں ہینڈ سینیٹائزرز اور تھرمامیٹرز کا انتظام کیا گیاتھا جبکہ تمام پولنگ اسٹاف کو فیس ماسک بھی فراہم کیا گیا تھا۔ ہینڈ سینیٹائزر اور تھرمامیٹر پولنگ اسٹیشن کے داخلی دروازے میں دستیاب تھے۔ معذور افراد نے بھی ووٹ کاسٹ کئے،

ضمنی انتخاب کے موقع پر بعض پولنگ اسٹیشن پر ووٹرز نے اس بات کی بھی شکایت کی کہ ان کا ووٹ پہلے سے کاسٹ ہوگیا۔ ایک ووٹر نے الزام لگایا کہ میں جب مقامی ہائی اسکول میں بنائے گئے پولنگ اسٹیشن میں ووٹ ڈالنے پہنچا تو مجھے وہاں سے نکال دیا گیا اور کہا گیا کہ آپ کا ووٹ کاسٹ ہوچکا ہے حالانکہ میں تو ابھی پہنچا ہوں اور میرے انگوٹھے کو بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ اس پر کوئی نشان نہیں ہے۔

موضوعات:



کالم



چیف آف ڈیفنس فورسز


یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…