پیر‬‮ ، 01 دسمبر‬‮ 2025 

این اے 249 ضمنی الیکشن، ن لیگ حیران کن برتری حاصل کرنے میں کامیاب

datetime 29  اپریل‬‮  2021 |

کراچی (مانیٹرنگ + این این آئی) حلقہ این اے 249 کراچی میں غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کا سلسلہ جاری ہے،غیرحتمی اورغیرسرکاری نتائج کے مطابق 276 پولنگ اسٹیشنز میں سے 72کے نتائج موصول ہوچکے ہیں۔اس وقت ن لیگ کے مفتاح اسماعیل 6324 ووٹ لے کر سب سے آگے ہیں۔کالعدم تحریک کے امیدوار 2427 ووٹ

لے کر چوتھی، پیپلزپارٹی کے قادر خان مندوخیل 4123 ووٹ لے کر دوسرے، پی ایس پی کے مصطفی کمال 2734 ووٹ لے کر تیسرے نمبرپر، پی ٹی آئی کے امجد آفریدی 1445 ووٹ لے کر پانچویں اور ایم کیوایم کے حافظ محمد مرسلین 1323 ووٹ لے کر چھٹے نمبرپر ہیں۔ واضح رہے کہ کراچی کے حلقہ این اے 249 میں پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے، اس حلقے میں تیس امیدوار مدمقابل ہیں، ن لیگ، پیپلز پارٹی، تحریک انصاف اور پی ایس پی میں زبردست مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے، حلقہ این اے 249 میں خواتین ووٹرز کی تعداد 1 لاکھ 37 ہزار 935 ہے جبکہ مرد ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 1 ہزار 656 ہے۔حلقے کے 184 پولنگ سٹیشنز کو انتہائی حساس جبکہ 92 پولنگ سٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا تھا۔پولنگ مقررہ وقت پر شروع ہوئی تاہم گرمی کی شدت اور رمضان المبارک کے باعث ووٹنگ کا عمل سست روی کا شکار رہا۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ کراچی میں ضمنی انتخاب کے دوران پی ٹی آئی کے 5 ارکانِ اسمبلی کی این اے 249 سے حلقہ بدری کے احکامات جاری کئے۔الیکشن کمیشن کے مطابق پی ٹی آئی کے اراکینِ اسمبلی فردوس شمیم نقوی، راجہ اظہر، سعید آفریدی، بلال غفار اور شاہ نواز جدون حلقے میں موجود تھے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے ان اراکینِ اسمبلی کی موجودگی اور الیکشن قوانین کی خلاف ورزی پر سخت نوٹس لیا گیا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے پولیس حکام کو ان ارکانِ اسمبلی کو حلقہ بدر کرنے کے لیے خط لکھا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن


اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…