جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

انتخابی نتائج سے قبل ہی پی ٹی آئی امیدوار کی جیت کا اعلان کر دیا گیا

datetime 29  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ آئندہ ہفتے وزیراعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں معاون و مددگار ثابت ہوگا،وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانے کے خلاف شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے سعودی سفیر کو

مدت مکمل جبکہ دیگر 6سفارتی عملے کے واپس بلا لیا گیا ہے،ان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے،دنیا بھر میں پاکستان کے سفارتخانوں کے لئے وارننگ ہے کہ وہ اورسیز پاکستانیوں کی خدمت اور سہولیات فراہمی کو یقینی بنائیں بصورت دیگر ان کے خلاف بھی ایسی ہی تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی،پاکستان کی مسلح افواج اور سکیورٹی فورسز نے پہلے بھی فضل الرحمان کے دوستوں کو شکست دی اب بھی پاکستان کے دفاع کے لئے سکیورٹی فورسز عوام کے حمایت اور تائید سے سیسہ پلائی دیوار ثابت ہونگے۔ وہ جمعرات کو یہاں گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین نے کہا کہ گورنر سندھ کو وزارت اطلاعات و نشریات کا دورہ کرنے پر شکریہ اداکرتے ہیں آج کا دن بہت اہم ہے کراچی کے حلقہ این اے 249کے حوالے سے تمام سروے بتا رہے ہیں کہ آج کا دن پاکستان تحریک انصاف کا دن ہے، وفاقی وزیر نے نتائج سے قبل ہی جیت کا اعلان کر دیا، پی ٹی آئی کراچی اور سندھ تنظیم کی مشترکہ کاوشوں سے سندھ کے عوام تمام مسائل کا حل پی ٹی آئی کو سمجھ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت نئے پاکستان کے وعدے کی تکمیل کے لئے کار بند ہے۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیز

وزیراعظم عمران خان کے دل کے بہت قریب ہیں سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانے میں سفارتی عملے کی جانب سے سہولیات کی عدم فراہمی اور رشوت کی شکایات پر وزیراعظم نے سخت نوٹس لیا ہے اور سعودی عرب کے سفیر جن کی مدت مکمل ہوچکی تھی سمیت 7سفارتکاروں کو پاکستان واپس بلا کر ان کے خلاف تحقیقات شروع

کر دی گئیں ہیں سفارتخانے اگر تارکین وطن کو سہولیات اور ضروری خدمات فراہم نہیں کرسکتے تو ان کی سفارتخانے میں کوئی ضرورت نہیں ہے۔ وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی یہ بات کہ ہم ایک مہینہ بھی جنگ نہیں لڑ سکتے یہ ان کی غلط فہمی ہے طالبان کے بارے میں بھی وہ کہتے تھے کہ وہ

اسلام آباد کے قریب پہنچ چکے ہیں افواج پاکستان اور سکیورٹی فورسز نے تو مولانا فضل الرحمان کے دوستوں کا بھی مقابلہ کیا اور انھیں شکست دی اب بھی افواج پاکستان اور سکیورٹی ادارے پاکستان کا دفاع کے لئے سیسہ پلائی دیوار ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں چوہدری فواد حسین نے کہا کہ این سی او سی کی جانب سے 20اضلاع میں

لاک ڈان کا نوٹیفکیشن جعلی ہے اس کی تردید کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت لاہور میں کورونا وائرس کی شرح 22.5فیصد ہے جبکہ ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا وائرس کی شرح 11.50فیصد ہے اگر یہ شرح 14یا 15فیصد تک جاتی ہے تو پھر لاک ڈاؤن کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ این سی او سی

ایک دستاویزٹ تیار کر رہی ہے جس میں لاک ڈاؤن کی تشریح بھی ہو گی اور اشیاضروریہ کی ترسیل بھی یقینی بنانا ہوگا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آئندہ ہفتے سعودی عرب کا دورہ کرنے جارہے ہیں یہ دورہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین موجودہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے معاشی تعاون میں اضافے کے لئے معاون و مددگار ثابت ہوگا۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…