ہفتہ‬‮ ، 19 اپریل‬‮ 2025 

چاندرات کے بازاروں پر پابندی عائد عیدالفطر کی چھٹیاں کتنی اور کب سے ہونگی ؟ وفاقی حکومت نے بڑا اعلان کر دیا

datetime 29  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی)وفاقی وزیر اسدعمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اہم اجلاس ہوا جس میں عیدالفطر کے موقع پر 10 سے 15 مئی تک چھٹیاں دینے کا اعلان کر دیا گیاہے ۔اسد عمر کا کہناتھا کہ عید الفطر کیلئے خصوصی ٹرینیں سات مئی سے چلائی جائیں گی جبکہ چاند رات کے بازاروں پر پابندی ہو گی ، 8 سے 16 مئی

تک انٹر سٹی ٹرانسپور ٹ پر مکمل پابندی ہو گی ، عید کی تعطیلات کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا ۔دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ مکمل لاک ڈائون سے بچناہے توایس او پیز پر عمل کرنا ہوگا،22سے 28 اپریل تک مثبت کیسز کا تناسب 10.75 فیصد رہا ہے، یہ صورتحال اچھی نہیں ہے، سخت اقدامات کرنے ہوں گے۔وزیراعلی سندھ کی زیر صدارت کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا، اجلاس میں صوبائی وزرا سمیت وزیر صحت سندھ عذراپیچوہو، سعید غنی، ناصر شاہ و دیگر نے شرکت کی۔ترجمان وزیر اعلی سندھ کے مطابق اجلاس میں کورونا وائرس کی تیسری لہر پر بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ مجموعی طور پر 7 فیصد کوویڈ تشخیص کا تناسب ہے۔وزیر صحت ڈاکٹر عذرہ پیچوہونے اجلاس کے شرکا کوبریفنگ کے دوران بتایا کہ 22اپریل سے28 اپریل کے دوران کراچی میں کورونا کا تناسب 10.75 فیصدرہا، حیدرآباد میں 20 فیصد، سکھر 9.48 فیصد اور دیگر اضلاع میں

کورونا مثبت کیسز کا تناسب 2.79 فیصد ہے۔ کراچی کے ضلع شرقی میں پورے ہفتے اوسطاً 24 فیصد کیسز آئے ہیں، ضلع جنوبی میں 12 جب کہ وسطی اور کورنگی میں 5،5 فیصد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ سندھ میں 666 آئی سی یو وائی بیڈز وینٹی لیٹرز کے ساتھ ہیں جن میں 50 فیصد

بستروں پر مریض موجود ہیں، سندھ میں 1872 بیڈز آکسیجن کے ساتھ موجود ہیں جن میں 343 بھرے ہوئے ہیں باقی 1529 خالی ہیں، صوبے میں آکسیجن کی بھی کوئی کمی نہیں۔اجلاس کے دوران مراد علی شاہ نے کورونا وائرس سے بچائو کے اقدامات سے متعلق کہاکہ آئی جی پولیس

، ڈی جی رینجرز اور کمشنر کراچی مل کر کاروبار کی ٹائمنگ صبح 6 سے شام 6 بجے تک کو یقینی بنائیں، مکمل لاک ڈائون سے بچنا ہے تو ایس او پیز پر عمل کرنا ہوگا، کچھ نجی دفاتر ایس او پیز اور اسٹاف کم کرنے کے فیصلے پر عمل نہیں کر رہے۔وزیراعلی سندھ نے اجلاس کے دوران

ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والے نجی دفاتر کو سیل کیا جائے۔ انٹر سٹی بس ٹرانسپورٹ پر سختی سے عمل کرانے کی ہدایت دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج سے انٹر ڈسٹرکٹ بس ٹرانسپورٹ پر پابندی ہوگی۔انہوں نے کہاکہ دیگر صوبوں سے بھی پبلک ٹرانسپورٹ

کا سندھ میں داخلہ منع ہے، اگر کسی صوبے سے کوئی مسافر گاڑی آبھی گئی تو واپس جانے نہ دیں۔وزیراعلی سندھ نے صوبائی وزرا، ناصر شاہ، سعید غنی اور اویس شاہ پر کمیٹی قائم کرتے ہوئے ہدایت کی کہ گزشتہ ٹاسک فورس اجلاس کے تمام فیصلوں پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔وزیر اعلی سندھ کے ترجمان کے مطابق کمیٹی تاجروں اور ٹرانسپوٹرز کو اعتماد میں لے کر سخت اقدامات کرے گی

موضوعات:



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…