جمعہ‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2026 

نوجوان نے بھائی کے قاتل کو عدالت کے دروازے پرہی قتل کردیا

datetime 29  اپریل‬‮  2021 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سرگودھا میں نوجوان نے بھائی کے قتل کا بدلہ لینے کے لیے مخالف کو عدالت کے دروازے پر قتل کر دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق تحصیل بھلوال میں ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت کے سامنے نوجوان قمر انور

پیشی پر آیا ہوا تھا کہ بھلوال کے ہی رہائشی محمد عامر نے اس پر فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ملزم محمد عامر فرار ہونے کی بجائے جائے وقوعہ پر بیٹھ گیا اور پولیس کے آنے پر گرفتاری دے دی۔ابتدائی تفتیش میں ملزم عامر نے بتایا کہ مقتول قمر انور نے 2019 میں اس کے بھائی کو قتل کیا تھا جس کا بدلہ لینے کے لیے اس نے قمر انور کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔اس واقعے کی ویڈیو بھی سامنے آ چکی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے ملزم نے کس بے دردی سے قتل کیا۔واقعہ کے بعد ضلع کچہری کی سکیورٹی سخت کر دی گئی۔مقتول کے لواحقین نے تھانہ چوک میں شدید احتجاج کیا اورسکیورٹی اہلکاروں کو نامزد کرنے کا مطالبہ کیا، ڈی پی او نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی۔ڈی پی او ذوالفقار احمد نے کہا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔

موضوعات:



کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…