بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

مردہ قرار دی گئی  خاتون کے ہاں تین بیٹوں کی پیدائش ،بچوں کے نام نواز شریف ،شہباز شریف اور حمزہ شہباز رکھ دیے گئے

datetime 29  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مریدکے(این این آئی)مریدکے نجی ہسپتال سے مردہ قرار دی گئی خاتون کے ہاں تین بیٹوں کی پیدائش ،محنت کش باپ نے بیٹوں کے نام نواز شریف ،شہباز شریف اور حمزہ شہباز رکھ دئیے ، کامیاب اور بروقت آپریشن سے خاتون اور اسکے بچوں کی جان بچانے پر ٹی ایچ کیو ہسپتال کا عملہ اور خاتون کے ورثا ء خوشی سے نہال ۔بتایا گیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے کارکن نواز شریف فیملی کے

دیوانے مریدکے کے رہائشی محنت کش اسجد کی شادی کو تیرہ سال گزر چکے تھے مگر اولاد سے محروم تھا اس نے منت مانگی کہ اللہ تعالی اسے اولاد دے تو اگر بیٹا ملا تو میاں نواز شریف نام رکھے گا اور اگر بیٹی ملی تو کلثوم نواز نام رکھے گا ،محنت کش کی اہلیہ امید سے تھیں جنہیں وہ مقامی پرائیویٹ ہسپتال لیکر گیا جہاں پرائیویٹ ہسپتال کی انتظامیہ نے ادویات سمیت 80ہزار روپے کی محنت کش سے ڈیمانڈ کی اور بتایا اسکی اہلیہ کے پیٹ میں دو بچے ہیں بڑا آپریشن ہوگا اور ماں کی جان بھی جاسکتی ہے ۔محنت کش کی اہلیہ کی نجی ہسپتال میں حالت غیر ہوگئی جسے نجی ہسپتال عملہ نے مردہ قرار دیکر ہسپتال سے نکال دیا ۔محنت کش روتا ہوا اپنی اہلیہ کو لیکر مریدکے ٹی ایچ کیو ہسپتال پہنچا جہاں ایم ایس ڈاکٹر احمد عمار نے مایہ ناز گائناکالوجسٹ لیڈیز ڈاکٹروں کے ہمراہ فوری طور پر تین گھنٹے مسلسل جدوجہد کے بعد نہ صرف محنت کش کی اہلیہ کو بچالیا بلکہ اس کو بتایا کہ اللہ تعالی نے اسے تین خوبصورت بیٹیوں سے نوازا ہے ۔کامیاب آپریشن کے زریعے محنت کش کی اہلیہ اور اسکے پیٹ میں تین بچوں کو بچانے بچانے پر جہاں ایم ایس ڈاکٹر عمار انکا عملہ خوش تھا وہاں تیرا سال بعد تین بیٹے ملنے پر محنت کش اور اسکا خاندان خوشی سے نہال تھا وہاں اس نے مٹھائی تقسیم کرتے اعلان کیا وہ اپنے بیٹوں کے نام اپنے قائد میاں نواز شریف ،میاں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے ساتھ منسوب کرتے ہیں ۔کامیاب آپریشن میں خاتون اور اسکے تین نچوں کی جان بچانے پر گفتگو کرتے ہوئے ایم ایس ڈاکٹر احمد عمار نے کہا مریدکے ٹی ایچ کیو ہسپتال میں جدید سہولتوں سے آراستہ گائنی ہسپتال موجود ہے جہاں چوبیس گھنٹے ڈاکٹروں کی ٹیمیں ہمہ وقت مریضوں کو چیک کررہی ہیں عوام پرائیویٹ ہسپتالوںمیں لٹنے اور جانیں خطرہ میں ڈالنے کی بجائے مریدکے ٹی ایچ کیو ہسپتال مریضوں کو لیکر آئیں جہاں ہر سہولت کھانا ادویات باالکل مفت ہیں ۔



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…