ہفتہ‬‮ ، 15 مارچ‬‮ 2025 

انشا ء اللہ پاکستان میں آکسیجن کی کمی کا بحران پیدا نہیں ہو گا، پاکستان اسٹیل ملز آکسیجن پلانٹ کی بحالی کی تیاریاں مکمل

datetime 29  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی،لاہور(مانیٹرنگ +این این آئی) پاکستان میں آکسیجن کی کمی کا بحران پیدا نہیں ہو گا، حکومت کی جانب سے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، پاکستان اسٹیل ملز میں موجود آکسیجن پلانٹ کو بحال کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں، دوسری جانب وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال

نے آکسیجن بنانے والی کمپنیوں کے نمائندوں سے سول سیکرٹریٹ میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران آکسیجن کی پیداوارمیں اضافے اور ہیلتھ سیکٹر کو فراہمی، درپیش مسائل، دستیاب سٹاک اور دیگر امور پر بات چیت ہوئی۔ آکسیجن مینو فیکچرز کا کہنا تھا انسانی جانوں کا تحفظ قومی فریضہ ہے اور ہم ہر ممکن تعاون کیلئے تیار ہیں۔آکسیجن مینو فیکچرز نے بتایا کہ فی الحال آکسیجن کی قلت کا کوئی مسئلہ نہیں تاہم انہوں نے کرونا بڑھنے پر آکسیجن کی درآمد کی تجویز بھی دی۔آکسیجن مینو فیکچرز نے صوبائی وزیر کوٹیچنگ ہسپتالوں سے واجبات کی ادائیگی، آکسیجن کے ٹرانسپورٹ ٹینکرزکو موٹر وے پر اجازت، آکسیجن وہیکل کو ریلیف کی فراہمی اور دیگر مسائل سے آگاہ کیا اور ٹیکسوں و الیکٹریسٹی ٹیرف میں ریلیف کا بھی مطالبہ کیا۔صوبائی وزیر نے آکسیجن مینو فیکچرز کومسائل کے حل اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ کرونا وبا کی شدت سے زندگی کا ہر شعبہ متاثر ہوا ہے۔پنجاب حکومت لوگوں کی زندگیوں اوران کے کاروبار کے تحفظ کیلئے ہر ضروری اقدامات اٹھا رہی ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ آکسیجن مینو فیکچرز کمپنیوں کی پیداواری صلاحیت بڑھانے کے لئے ہر ممکن سہولت دیں گے۔آکسیجن مینو فیکچرز اپنی سفارشات بھجوائیں، جن

کی روشنی میں مزید اقدامات کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ خدانخواستہ کرونا مزید پھیلا تو آکسیجن کا استعمال بڑھنے سے پروسیسنگ انڈسٹری کو آکسیجن کی فراہمی بند کرنا پڑ سکتی ہے۔ آکسیجن مینو فیکچرز نے ٹیچنگ ہسپتالوں میں گیس سٹاک کی کپیسٹی بڑھانے کی تجویز بھی دی۔ملاقات کرنے والوں میں غنی کیمیکل لمیٹڈ

کے بلال بٹ، شریف آکسیجن لمیٹڈ کے سیلز مینجرسید بدرمنیراور پاکستان آکسیجن لمیٹڈ کے مارکیٹنگ مینجرسید جواد جعفری شامل تھے جبکہ ملتان کیمیکلز لمٹیڈ کے مینجنگ ڈائریکٹر طارق بابر وڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔ڈی جی انڈسٹریز اور محکمہ صحت کے افسران بھی ملاقات میں موجود تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…