بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

ضمنی الیکشن ، صوبائی حکومت نے عام تعطیل کا اعلان کر دیا

datetime 28  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)حکومت سندھ نے ضمنی انتخابات کے پیش نظر این اے 249 میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 249میں ضمنی الیکشن کل ہوگا، سندھ حکومت نے ضمنی انٹکاب کے پیش نظر حلقے میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے تحت ووٹرز کو سہولت فراہم کرنے کے لئے

این اے 249 کراچی ویسٹ میں 29 اپریل کو کلوز ہالیڈے ہوگا۔دوسری جانب الیکشن کمشنر کراچی سید ندیم حیدرنے کہاہے کہ این اے 249 میں مجموعی پولنگ اسٹیشن 276 ہیں، جن میں سے 92 پولنگ اسٹیشن حساس جبکہ 184 انتہائی حساس قرار دیئے گئے ہیں۔بدھ کوگورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی حلقہ 249 انتخابی سامان کی ترسیل کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے الیکشن کمشنر کراچی سید ندیم حیدر نے بتایاکہ این اے 249 میں 3 لاکھ 39 ہزار 591 مجموعی رجسٹرڈ ووٹرز ہیں۔انہوں نے بتایا کہ حلقے میں مجموعی پولنگ اسٹیشن 276 ہیں جن میں سے مشترکہ پولنگ اسٹیشن 139 ہیں۔انہوں نے کہا کہ حلقے میں مرد پولنگ اسٹیشن 76 اور خواتین پولنگ اسٹیشن 61 ہیں،پولنگ بوتھ کی تعداد 796 ہے، جن میں سے مرد بوتھ کی تعداد 458 اور خواتین بوتھ 338 ہیں۔سید ندیم حیدر نے انتظامات کے حوالے سے بتایا کہ رینجرز اور پولیس کی پیٹرولنگ حلقے میں جاری رہے گی،2800 سے زائد پولیس اور 1100 رینجرز اہلکار سیکیورٹی پر مامورہوں گے۔الیکشن کمشنرنے کہاکہ انتہائی حساس پولنگ اسٹیشن میں سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگائے گئے ہیں جبکہ پریزائیڈنگ افسران سمیت تمام افسران کو ماسک اور سینیٹائزر بھی فراہم کیے جا رہے ہیں۔



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…