اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )ایک مغربی لہر ملک کے مغربی حصوں پر اثر انداز ہو رہی ہے جو اگلے 2سے 3 دن تک جاری رہے گی۔ایک اور مغربی لہر یکم مئی سے ملک میں داخل ہوگی اور یہ 4 مئی تک برقرار رہ سکتی ہے۔ بروز بدھ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہا تاہم شمالی بلوچستان، خیبر پختونخوا کےبالائی اورمغربی اضلاع میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے۔
محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔تاہم شمالی بلوچستان، خیبر پختونخوا کےبالائی اورمغربی اضلاع میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گاجبکہ جمعہ کے دن ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔تاہم بالائی خیبر پختونخواہ ، شمالی بلوچستان،پنجاب، کشمیر اور بالائی سندھ میں گرد آلود ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے اسی طرح بروز ہفتے کو بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔تاہم بالائی خیبر پختونخواہ ، بلوچستان اور پنجاب میں گرد آلود ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق اتوار کے دن خیبر پختونخواہ ، بلوچستان،سندھ،کشمیر،گلگت بلتستان اور پنجاب میں گرد آلود ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گاجبکہ بروز سوموار خیبر پختونخواہ ، بلوچستان،سندھ،کشمیر،گلگت بلتستان اور پنجاب میں گرد آلود ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان۔ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔آئندہ منگل کو دن کے اوقات میں موسم گرم اور خشک جبکہ شمالی بلوچستان،پنجاب، کشمیر، خیبر پختونخواہ،گلگت بلتستان اور بالائی سندھ میں شام اوررات کے دوران بارش کا امکان ہے ۔