بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

جائیدادیں حلال کے پیسوں سے بنائی ہیں، تمہاری طرح چندہ نہیں کھایا، مریم نواز کا وزیراعظم کو جواب

datetime 28  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کو ایک بار پھر سخت تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔اس سے قبل وزیراعظم نے شریف خاندان پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمارے حکمرانوں نے لندن کے امیر ترین علاقوں میں جائیداد بنائی جس پر مریم نواز کی جانب سے سخت ردعمل کا اظہار کیا گیا۔انہوں

نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کو براہ راست تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جائیدادیں اپنے حلال کے پیسوں سے بنائی،تمہاری طرح چندہ، اے ٹی ایم یا اور غیر ملکیوں کا پیسہ نہیں کھایا۔واضح رہے کہ زیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ ملک میں ایک طبقہ امیر ہوگیا، ہمارے حکمرانوں نے لندن کے امیر ترین علاقوں میں جائیدادیں بنائیں، ان کے لندن میں ان علاقوں میں محلات ہیں جہاں برطانیہ کا وزیراعظم بھی جائیداد نہیں خرید سکتا، مائنڈ سیٹ ہی نہیں تھا کہ بلوچستان کو ترقی دینی ہے، پاکستان جب ترقی کرے گا جب نچلہ طبقہ اوپر آئے گا، ہیلتھ انشورنس کارڈ پاکستان کے فلاحی ریاست کی طرف پہلا قدم ہے،ہمارا نظریہ نچلے طبقے اور نظرانداز کئے گئے علاقوں کو ترقی دیناہے،پاکستان پر بوجھ قرار دئیے جانے والا بنگلہ دیش آج ہم سے آگے نکل گیاہے،بلوچستان میں سب سے زیادہ مواصلاتی نظام کی ضرورت ہے،چین نے سواارب آبادی میں 70کروڑ لوگوں کو غربت کی لکھیر سے نکالاہے،کسان کارڈ کے ذریعے چھوٹے کسانوں کو ڈائریکٹ سبسڈی دی جائے گی ہم نے ڈھائی سالوں میں 33سو کلومیٹر سڑکوں کے منصوبے بنائے اور ان پر کام شروع کیا ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے کوئٹہ میں کامیاب جوان پروگرام کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے

کیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال،ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی محمدقاسم خان سوری،وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے یوتھ عثمان ڈار،صوبائی وزیر تعلیم وپاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر سرداریارمحمدرند ودیگر بھی موجود تھے۔تقریب میں گورنربلوچستان امان اللہ یاسین زئی،وفاقی وزراء اسد عمر،زبیدہ جلال،

مراد سعید، صوبائی وزیر سردارعبدالرحمن کھیتران،میر سلیم کھوسہ،میرضیاء اللہ لانگو،اسد اللہ بلوچ، مبین خلجی، حاجی نورمحمددمڑ، حاجی محمدخان لہڑی، عبدالخالق ہزارہ، ملک نعیم خان بازئی، ماہ جبین شیراں، پارلیمانی سیکرٹری بشریٰ رند، نوابزادہ گہرام بگٹی، ،قادر علی نائل، لالا رشید بلوچ، ،سینیٹرز منظوراحمد کاکڑ، انوارالحق کاکڑ، آغا عمر احمدزئی، عبدالقادر، چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا،ڈپٹی کمشنر کوئٹہ اورنگزیب بادینی،ودیگر بھی موجود تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…