منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر نے سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کیخلاف انتہائی قدم اٹھا لیا، بڑا اعلان

datetime 28  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی/ آن لائن )وزیراعظم کے مشیر شہزاد اکبر نے سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کو 50 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا ۔ نو ٹس میں مطالبہ کیا ہے کہ بشیر میمن اپنے بیان پر غیر مشروط معافی مانگیں یا قانونی کارروائی کیلئے تیار ہو جائیں۔ ، نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ بشیر میمن کا سپریم کورٹ کے معزز جج پر کیس بنانے کا بیان غلط بیانی پر مبنی ہے ایف آئی اے کو

معزز جج کیخلاف استعمال کرنے کا بیان جھوٹا ہے،بیان سے شہزاد اکبر کی شہرت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب وداخلہ بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ بشیرمیمن کو جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کے معاملے پروزیراعظم یا مجھ سے ملاقات کیلئے کبھی نہیں بلایا گیا۔ سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کے الزامات پر ردعمل کاظہار کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ٹی وی پروگرام میں بشیر میمن نے جھوٹ پر مبنی گفتگو کی ،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے معاملے پر کبھی بھی وزیر اعظم یا میں نے بشیر میمن کو کسی ملاقات کے لئے نہیں بلایا ۔ انہوںنے کہاکہ بشیر میمن کو کبھی بھی کسی خاص فرد کے خلاف کوئی مقدمہ شروع کرنے کا نہیں کہا گیا۔شہزاد اکبرنے کہا کہ ایف آئی اے کو صرف بغاوت کاایک کیس بھیجنے کا فیصلہ کابینہ کا تھا۔انہوںنے کہاکہ میں نے ذاتی حیثیت میں وکلاء کو بشیر میمن کیخلاف اس بہتان طرازی پر قانونی کارروائی کی ہدایت کی ہے۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…