اسلام آباد(آن لائن )پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتیں بجٹ کے بعد حکومت مخالف تحریک شروع کرنے پر متفق ہوگئی ہیں ۔ سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمن کی زیر صدارت پی ڈی ایم کی اسٹیئرنگ کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے ۔ذرا ئع کے مطابق
اسٹیئرنگ کمیٹی اجلاس میں شرکاء کا کہنا تھا کہ بجٹ میں موجودہ حکومت عوام پر مہنگائی کا مزید بوجھ ڈالیں گی، بجٹ کے بعد حکومت مخالف تحریک فائدہ مند ہوگی۔بجٹ سے مایوس ہوکر عوام پی ڈی ایم کی تحریک میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے گی۔ذرائع کے مطابق اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں استعفوں کا معاملہ ٹل گیا۔ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے شرکاء نے کہا پیپلزپارٹی کے بغیر استعفی دینا فائدہ مند ثابت نہیں ہوگا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں پی ڈی ایم کی تمام جماعتیں پیپلزپارٹی کے رویہ سے مایوس نظر آئیں اور بعض جماعتوں کا یہ مشورہ بھی سامنے آیا کہ پیپلزپارٹی اور اے این پی کو اب مزید موقع نہیں دینا چاہیئے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پیپلزپارٹی قائد حزب اختلاف کی نشست سے مستعفی ہوجائے پھر پی ڈی ایم میں شامل ہوسکتی ہے