بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

چینی 115روپے فروخت ہو رہی ہے ،جو عمران خان کو لائے ہیں اللہ کرے وہ پانچ سال پورے کریں تاکہ انہیں پتہ لگے، سابق وزیراعظم نے حیران کن انکشاف کر دیا

datetime 28  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عوام آج بھی مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے، پنجاب میں تاریخ کی بدترین حکومت ہے،عمران خان تقریر ہر روز کرتے ہیں بتا دیں کون سے شعبے میں ترقی ہوئی،جس پاکستان میں ہم رہتے ہیں وہاں ہر شخص پریشان ہے،پارلیمان میں عوام کی نہ بات ہوئی نہ ہی امید ہے ہو گی،لاک ڈاؤن کوئی حل نہیں ہے ،حل لوگوں کو

ماسک پہنانے اور ویکسین لگانے میں ہے۔منگل کواحتساب عدالت کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ عمران خان نے کہا ملک ترقی کر رہا ہے ہم پوچھتے رہتے ہیں کہاں ترقی کر رہا ہے؟،عمران خان تقریر ہر روز کرتے ہیں بتا دیں کون سے شعبے میں ترقی ہوئی۔ انہوںنے کہاکہ ہر شخص مہنگائی سے پریشان، بے روزگاری بڑھ رہی ہے، چینی آج بھی ایک سو پندرہ روپے بک رہی ہے،وزیر روز بدلے جاتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ جس پاکستان میں ہم رہتے ہیں وہاں ہر شخص پریشان ہے۔ انہوںنے کہاکہ پارلیمان میں عوام کی نہ بات ہوئی نہ ہی امید ہے ہو گی ۔ انہوںنے کہاکہ کشمیر کے مسئلے پر ہر روز نئے بیان سامنے آتے ہیں ،جس مسئلے پر کوئی دو رائے نہیں تھی وہ سب سے متناعہ بن چکا۔انہوںنے کہاکہ آج ہر پاکستان سوال کر رہا ہے ملک کدھر جا رہا ہے میری زندگی کا کیا ہو گا ۔ صحافی نے سوال کیا کہ مریم نواز نے کہا چاہتے ہیں حکومت پانچ سال پورے کرے کیا (ن) لیگ نے حکومت گرانے والی پالیسی بدل دی؟ ۔ شاہد خاقان عباسی نے جواب دیا کہ مریم نواز نے کہا جو عمران خان کو لائے ہیں اللہ کرے وہ پانچ سال پورے کریں تاکہ انہیں پتہ لگے ،مریم نواز نے وہ بات اس حوالے سے کہی تھی ، ۔ انہوںنے کہاکہ لاک ڈاؤن کوئی حل نہیں ہے ،حل لوگوں کو ماسک پہنانے اور ویکسین لگانے میں ہے ۔ انہوںنے کہاکہ کرپشن سے چھوٹی سے چھوٹی نوکری بھی محفوظ نہیں۔



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…