اسلام آباد (این این آئی)او لیول امتحان کینسل اور ملک بھر امتحانات ملتوی کے فیصلے حکومتی نااہلی کا ثبوت ہے۔ کاشف مرزا صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن نے کہاکہ امتحانات ملتوی کرناتعلیم دشمنی ہے، ایس اوپیز کے تحت لیے جائیں! امتحانات ملتوی کرنا50 لاکھ طلبا کی حق تلفی ہے۔ انہوںنے کہاکہ ملک بھر کے 7.5کروڑبچوں کو
انکاآئینی تعلیمی حق دیا جائے،ڈبل شفٹ50فیصدحاضری کے ساتھ کلاسز میں تدریس جاری رکھی جائیں۔انہوںنے کہاکہ طلبا،اساتذہ واسٹاف کو ویکسین ترجیح بنیادوں پرکی جائے۔ انہوںنے کہاکہ ملک بھر طلبا کو بلا امتیاز مفت لیپ ٹاپ ،Devices اور مفت نیٹ سہولیات ترجیح بنیادوں پر فراہم کی جائیں۔ حکومت تعلیمی بندش جیسے غیرآئینی اقدامات بند کرے، جوآئین کیآرٹیکل 18,8،5,4,3, 25(1)، 25(A) 37 اور38 سے متصادم وامتیازی ہے،وزیراعظم اور این سی اوسی الیکشن اورغیر قانونی سیاسی اجتماعات رکوائیں۔