اسلام آباد(آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز شریف نے دعوی کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے سازش کی بو آ رہی ہے، اگر کچھ ہونے جا رہا ہے تو اس کا پارلیمنٹ اور کشمیریوں کو نہیں پتا،پاکستان کی سیاست میں جوتے پالش کرنے کا ٹرینڈ ہے،ایک آر ٹی ایس کا بٹن دبا کر مسلط ہو جاتے ہیں،ہم چاہتے ہیں اس کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ ہو، میاں نواز شریف کو گرانے والے
خود گر رہے ہیں،نواز شریف پورے قد، پوری آب وتاب اور پوری طاقت کے ساتھ کھڑے ہیں،عمران خان اپنی ٹوٹتی ہوئی جماعت کو تسلی دے رہے ہیں،عمران خان کسی کو نہیں اپنے آپ کو این آر او دے رہے ہیں،۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ مقبوضہ کشمیر پر اگر کوئی سازش ہو رہی ہے تو ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔ نااہل حکومت نے ملک کا ستیاناس کر دیا ہے۔ موجودہ حکومت پاکستان کیلئے بہت بڑی لعنت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں انتخابی مہم چلاں گی۔ ان انتخابات میں مسلم لیگ (ن)کی فتح یقینی ہے۔ میں چاہتی ہوں کہ اس لعنت کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ ہو جائے۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ میں میاں جاوید لطیف کی گرفتاری کی بھرپورمذمت کرتی ہوں، ان کو سچ بولنے پر سزا دی جا رہی ہے، وہ اتنے ہی محب وطن جتنے ہم سب ہیں۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ میرا انٹرویو بہت کلیئر ہے، میں نے کہا تھا کہ ہم حکومت کوایکسپوز ہونے کا پورا موقع دینا چاہتے ہیں۔کشمیر الیکشن پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن)کے قائد میاں نواز شریف پارٹی کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ راجہ فاروق حیدر نے آزاد کشمیر کی بہت خدمت کی۔کشمیرکاالیکشن ہماراالیکشن ہیپلان کررہے ہیں کہ بھرپورمہم چلائیں،آزادکشمیرجائیں گے عوام کیساتھ مل کرالیکشن مہم چلائیں گے ، کشمیر کے معاملے پر کوئی سازش اور کھچڑی پکنے کی خوشبو آ رہی ہے،
پاکستانی عوام، کشمیریوں اور پارلیمنٹ کو نہیں پتہ تو کس کو پتہ ہے،اگر یہ چاہتے ہیں کہ پہلے کی طرح کشمیر کو بھارت کی جھولی میں پھنک دیں گے تو ایسا نہیں ہونے دیں گے،بھارت سے بات چیت کا یہ مطلب نہیں ہے کہ آپ کشمیر کا سودا کر کے آ جائیں،کشمیر کے انتخابات سے متعلق میاں صاحب لندن سے رابطے میں ہیں،مجھ سمیت تمام ن لیگ کے رہنمائ� کشمیر جائیں گے،ن لیگ کشمیر کے
انتخابات جیتے گی،پاکستان کی سیاست میں جوتے پالش کرنے کا ٹرینڈ ہے،ایک آر ٹی ایس کا بٹن دبا کر مسلط ہو جاتے ہیں،ہم چاہتے ہیں اس لعنت کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ ہو، میں نے کہاتھا کہ ہم توبرداشت کرلیں گے عوام 5سال یہ حکومت برداشت نہیں کرے گی ،عمران خان کسی اورکواین آر اونہیں اپنے آپ کودے رہے ہیں ،پاکستان میں حکومت کورونامیں ناکام ہوئی ہے،ہم چاہتے ہیں کہ اس لعنت کاہمیشہ کیلیے خاتمہ ہو۔مریم نواز نے کہاکہ عمران خان اپنی ٹوٹتی ہوئی جماعت کو تسلی دے رہے ہیں،ان کو این اے
249 میں عوام کے غضب کا سامنا ہے،عمران خان کسی کو نہیں اپنے آپ کو این آر او دے رہے ہیں،کشمیر کے انتخابات کو ڈسکہ کے انتخاب کی طرح لڑیں گے،اگر وہاں ووٹ چوری کرنے کی کوشش کی گئی تو بھرپور مزحمت کریں گے۔مریم نواز نے کہاکہ پوری دنیامیں اے اولیول کے امتحانات ملتوی کیے گئے،ریاست شہریوں کا تحفظ کرتی ہے غلط کو غلط کہنے پر سزا نہی دیتی،
پاکستان کا مستقبل جو طلبہ ہیں وہ اے لیول کے امتحان دے رہے ہیں،تمام ممالک نے امتحانات ملتوی کیے،اس جعلی حکومت نے بچوں کی جان کو خطرہ لاحق کر دیا ہے،پہلے امتحان میں سب نے دیکھا کسی ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں کرایا گیا،والدین کو کہونگی کہ کرونا ہو جائے تو عمران خان پر ایف آئی آر درج کرائیں،عمران خان اور شفقت محمود کیا اپنے بچوں کو ایسے امتحانات میں بیٹھا سکتے ہیں،سنا ہے کہ کچھ بچوں کو کرونا ہوا ہے۔