اسلا م آباد ( آن لائن ) جہا نگیر ترین ہم خیال گروپ کے رہنما راجہ ریاض نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے یقین دہا نی کروائی ہے کہ کسی کے ساتھ نا انصافی نہیں ہو نے دوں گا ،وزیراعظم کے سامنے اپنے خدشات اور شکایات رکھی ہیں ،وزیراعظم کے مشکور ہیں ہماری باتیں سنیں ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے ملا قات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے
راجہ ریا ض نے کہا کہ و زیراعظم عمران خان سے اچھے ما حول میں بات چیت ہو ئی ۔وزیراعظم کے سامنے اپنے خدشات اور شکایات رکھی ہیں ۔وزیراعظم کے مشکور ہیں ہماری باتیں سنیں ۔ ملا قات میں وزیراعظم نے ہر صورت میں انصاف کا یقین دلایا ہے اور کہا کہ کسی کے ساتھ نا انصافی نہیں ہو نے دوں گا سوال ہی پیدا نہیں ہو تا کہ کسی کے ساتھ نا انصافی ہو ۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہزاد اکبر کا معاملہ وزیراعظم کے علم میں لا یا گیا جس پر وزیراعظم نے کہا کہ شہزاد اکبر کا معاملہ مجھ پر چھوڑ دیں، میں جہا نگیر ترین کیس کی خود مانیٹرنگ کروں گا ۔ ایک سوال کے جواب میںراجہ ریا ض نے کہا کہ وزیراعظم نے مجھ سے مخاطب ہو تے ہوئے کہا کہ آپ میرے ساتھی ہیں میں سب کی بات کو سنوں گا کسی کے ساتھ نا انصافی نہیں ہو گی ۔انہوں نے کہا وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ہیں ۔جہانگیر ترین کی ہر تاریخ پر انکے ہمراہ عدالت جائینگے ۔وزیراعظم کو بتایا کہ جہانگیر ترین کو انتقامی سیاست کا نشانہ بنایا جارہا ہے شہزاد اکبر جہانگیر ترین کے خلاف کیسز میں مداخلت کررہے ہیں ۔امید ہے جہانگیر ترین کے ساتھ انصاف ہوگا ۔وزیراعظم نے یقین دلایا جہانگیر ترین کو انصاف ملے گا ۔ایف آئی اے تحقیقاتی ٹیم پر اسلام آباد سے کوئی دباؤ نہیں ڈالا جائیگا۔اس موقع پر طاہر رندھاوا نے کہا آدھا تیتر آدھا بٹیر شاہ محمود قریشی خود ہے ۔ہم آزاد 11 امیدواروں کی وجہ سے آج شاہ محمود قریشی وزیر خارجہ ہے ۔شاہ محمود قریشی کے بیان کی مذمت کرتے ہیں ۔شاہ محمود قریشی اپنی زبان ٹھیک کریں ۔ہر جگہ شاہ محمود قریشی کا محاسبہ کرینگے۔